ناندیڑ :پاپولر فرنٹ انڈیا کا یومِ تاسیس جوش و خروش سے منایا گیا

ناندیڑ :19 فروری (ورق تازہ نیوز) شہر ناندیڑ میں پاپولر فرنٹ آنڈیا کا یومِ تاسیس پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ایک سماجی تنظیم ہے جو ملک کے دبے کچلے طبقات، دلت، آدی واسی اور بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کےلئے پچھلے کئی برسوں سے سرگرمِ عمل ہے۔ ۷۱ فروری پاپولر فرنٹ کا یومِ تاسیس ہے۔ اِس موقع پر فرنٹ ملک کے مختلف علاقوں میں پریڈ بھی کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تنظیمی پرچم کی پرچم تقاریب بھی منعقد کرتی ہے۔ اِسی ضمن میں گذشتہ کل ۷۱ فروری کو شہر ناندیڑ میں پاپولر فرنٹ کے ضلع دفتر پر ایک پروقار پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تنظیم کے ریاستی معتمد عمومی کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔ جس میں تنظیم کے کیڈرس کے علاوہ شہر کے دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اِس موقعہ پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی معتمد عمومی معراج انصاری نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاپولر فرنٹ ملک کی ترقی کے لئے کام کرتی ہے اور ملک کی ترقی عوام کی ترقی میں ہے۔ اِس لئے ہم ملک کے ہر طبقہ کو آزادی ، انصاف اور تحفظ دلانا چاہتے ہیں۔ معراج انصاری نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت صرف سرمایہ کاروں کے لئے کام کررہی ہے۔ غریب عوام کا، کسانوں ، آدی واسیوں ، دبے کچلے طبقات کا اِس سرکار کو کوئی خیال بھی نہیں ہے۔ ملک میں فرقہ پرستی بڑھتی جارہی ہے۔ آر ایس ایس اپنے نفرت کے ایجنڈے کو حکومت کی مدد سے پھیلا رہی ہے۔ جس سے ملک خانہ جنگی کی آگ میں جھونکا جارہا ہے۔ لیکن جب تک پاپولر فرنٹ ہے ہم سنگھ کے نفرت کے ایجنڈے کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہم تنظیم کے ذریعہ ہر طبقہ کو انصاف دلانے کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔ مذکورہ پرچم کشائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاپولر فرنٹ کے ناندیڑ ضلع صدر احمر ندیم نے تمام شہریان ناندیڑ کو فرنٹ کے یومِ تاسیس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاپولر فرنٹ ہر مظلوم کی آواز بن کر اُبھری ہے۔ اِس تنظیم کے ذریعہ ہم ہر انسان کو انصاف دلائیں گے۔ ہم کسی بھی طاقت سے ڈرنے اور دبنے والے نہیں ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ پاپولر فرنٹ کا نعرہ ہے ہر مظلوم ہمارا ہے۔ مذکورہ پر وقار پرچم کچائی تقریب میں تنظیمی کارکنان کے علاوہ شہر کے دیگر عوام نے بپاپولر فرنٹ انڈیا کا یومِ تاسیس جوش و خروش سے منایا گیا
§ی شرکت کی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading