ناندیڑ. 15دسمبر (حیدر علی): شہر کے کلامندر علاقے میں آج صبح 11:30 بجے سے 12 بجے کے درمیان نامعلوم افراد کی جانب سے پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے میں ایک کار، آٹو اور ایک دکان کو نقصان پہنچا ہے۔تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ پتھراؤ کس نے اور کیوں کیا۔

اس واقعے کے بعد پولیس نے ناندیڑ شہر میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔ ناندیڑ بس ڈپو انچارج آکاش بھسے نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر پر بھنی اور بیڑ کی جانب جانے والی ایس ٹی بس سروس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور علاقے میں صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔فی الحال شہر میں امن وسکون ہے۔