پربھنی میں عدالتی حراست میں سومناتھ کی موت کیسے ہوئی : آئی جی شاہ جی اماپ کا بیان آیا سامنے

پربھنی : آئین کی نقل کی بے حرمتی پر 11 دسمبر کو پربھنی میں فسادات اور آتش زنی کے سات معاملات میں سے ایک میں گرفتار ایک 35 سالہ لاء طالب علم کی اتوار کی صبح پربھنی میں عدالتی حراست میں موت ہو گئی۔

پربھنی پولیس نے متوفی کی شناخت سومناتھ وینکٹ سوریاونشی کے طور پر کی ہے، جو شہر کے مونڈھا علاقے میں شنکر نگر میں کرائے کے کمرے میں مقیم تھا۔ نیو مونڈھا پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں وہ ملزم نمبر 20 تھا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ناندیڑ) شاہجی اماپ نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ، "سوریاونشی نے اتوار کی صبح سینے میں شدید درد کی شکایت کی جس کے بعد پربھنی ضلع جیل کے حکام اسے ضلع سول اسپتال لے گئے۔ وہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور اسے مردہ قرار دے دیا۔

پربھنی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ یشانت کالے نے کہا، "سوریاونشی گرفتاری کے بعد دو دن تک پولیس کی حراست میں تھا اور بعد میں اسے عدالتی تحویل میں ضلع جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔”

پولیس کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق، 11 دسمبر کی رات، مجموعی طور پر 50 شناخت شدہ اور 300 سے 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف فسادات، آتش زنی اور دیگر جرائم کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سوریاونشی شناخت شدہ ملزمان میں شامل تھا۔

مقامی کرائم برانچ کی ٹیم نے دیگر شناخت شدہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور بعد میں اسے علاقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا۔ سوریاونشی کو 12 دسمبر کو ایک عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور عدالتی حراست میں جیل منتقل کرنے سے پہلے اسے 14 دسمبر تک پولیس کی تحویل میں دیا گیا تھا۔

پربھنی شہر کے سب ڈویژنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) دنکر دمبالے نے کہا، ’’ہمیں آج صبح تقریباً 7 بجے موت کے بارے میں معلوم ہوا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading