ناندیڑ میں نئے رائے دہندگان کے ناموں کے اندراج کی دو روزہ خصوصی مہم

ناندیڑ: یکم مارچ (ورق تازہ نیوز)آئندہ لوک سبھا کے عام انتخابات کے پیش نظرحالیہ دنوں رائے دہندگان کیلئے خصوصی نام اندراج مہم روبہ عمل لائی گئی تھی لیکن اُس میں ناموں کے اندراج سے محروم رائے دہندگان کیلئے 2اور3 مارچ کو خصوصی مہم روبہ عمل لائی جارہی ہے۔

اس طرح کی اطلاع محکمہ انتخابات نے دی ہے۔یکم جنوری 2019ئءکی بنیاد پر قطعی فہرست رائے دہندگان کی اشاعت عمل میں آئی تھی ۔اسکے باوجود ایسے ووٹرس جو اپنا نام اندراج کروانے سے محروم رہے انھیں پھر ایکبار موقع فراہم کرتے ہوئے 23اور24فروری کو خصوصی مہم روبہ عمل لائی گئی تھی ۔لیکن اس دوران بھی ووٹرس اپنے ناموںکااندراج کروانے سے محروم رہے انھیں پھرایک مرتبہ موقع دیتے ہوئے 2اور3مارچ کوناموں کااندراج کیاجارہا ہے ۔ ان دو دنوں تک تمام رائے دہی مراکز پر بی ایل او عوام سے نام اندراج کی درخواست قبول کریں گے ۔ عوام سے استفادہ کی اپیل کی گئی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading