ناندیڑ میں سہ روزہ 602 سالہ عرس مقدس زندہ شاہ مدار کی تقاریب کا اختتام

ناندیڑ .28جنوری (ورق تازہ نیوز )۔مورخہ 16 جمادی الأول 1439 ہجری مطابق 23 جنوری 2019 بروز بدھ حضور قطب الإرشاد فردالافراد سیدنا بدیع الدین احمد الحسنی الحسینی قطب المدار المعروف زندہ شاہ مدار رضی اللہ عنہ کا 602 سالہ عرس مقدس آپ کہ آستانہ ( چلہ ) مبارک بڑی درگاہ شریف گاڑی پورہ ناندیڑ مہاراشڑ. میں سہ روزہ تقاریب 16،17،18 جمادی الأول مطابق 23،24،25 جنوری کو انتہائی تزک و احتشام کہ ساتھ
حضرت سید شاہ محمد نصیرالدین شمیم صاحبِ قبلہ جعفری مداری العاشقانِ مَکّھاشاہی سجادہ نشین و متولی مسجد خانقاہ بارگاہ امام سلسلہ عاشقانِ مَکّھاشاہی حضور قطب الأقطاب سیدنا مخدوم میراں مَکّھاشاہ اولیاء جعفریہ اہل طبقاتُ العاشقان مداریہ رحمتہ اللہ علیہ۔بڑی درگاہ شریف ناندیڑ کی سرپرستی ونگرانی میں حسب روایت منایا گیا. پہلے روز سجادہ نشین صاحبِ قبلہ کہ مکان سے جلوس صندل شریف روانہ ہو کر.
آستانہ ( چلہ ) مبارک بڑی درگاہ شریف پہنچا. بعد نماز مغرب صندل مالی فاتحہ شجرہ خوانی و دعائے خیر ہوئ بعد از نیاز ( لنگر )شریف کا اہتمام رہا. دوسرے دن بعد نماز مغرب جشنِ چراغاں و تقسیم تبرک.اور بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان عظمت اولیاء و فیضان زندہ شاہ مدار رضی اللہ عنہ کا انعقاد عمل میں آیا. جلسہ کا آغاز مولانا محمد اظفر صاحب (خطیب و امام مسجد بڑی درگاہ شریف ) نے تلاوت کلام پاک سے کیا.
حمد باری سید یونس نے پڑھی اور نعت پاک پڑھنے کی سعادت سید عادل امین المَکّھاشاہی (فرزند اصغر صاحب سجادہ نشین ) نے حاصل کی. منقبت بارگاہ مدار پاک میں عامر خان نے پیش کی.
حضرت علامہ مولانا عبد العظيم صاحب اور حضرت علامہ مفتی شمس الدین صدیقی صاحب نے خطاب فرمایا.
اس عظیم الشان جلسہ میں مہمان مقررِ خصوصی حضرت علامہ مولانا مفتی محمد حنیف قادری (کامل الفقہ جامعہ نظامیہ، حیدرآباد ) نے اولیاء کرام کا مقام اپنے مخصوص انداز میں قرآن مجید و حدیث شریف کی روشنی میں حاضرین جلسہ سے خطاب فرمایا.سید محمد شہبازامین الدین جعفری مداری المَكّهاشاہی ( ولئ عہد صاحبِ سجادہ نشین ) نے بحسن خوبصورتی سے نظامت کے فرائض انجام دے.اس عظیم الشان جلسہ میں علماء کرام مشائخین عظام و معزز شخصیات موجود تھیں جن میں قابلِ ذکرحضرت علامہ شمس الدین صدیقی (استاد مدرسہ اسلامیہ عیدروسیہ ناندیڑ ) ، حضرت علامہ سید عبد الرسول قادری چشتی، حضرت علامہ عبد العظيم رضوی(خطیب امام جامع مسجد ناندیڑ ) ، حضرت علامہ مختار رضوی، حضرت علامہ کمال الدین صدیقی، مولانا عبد المجيد صدیقی(استاذ مدرسہ اسلامیہ عیدروسیہ ناندیڑ ) ، محترم عبدالسلام قادری چشتی، محترم عبدالرحیم مداری (متولی چلّہ مبارک زندہ شاہ مدار شرڈ شاہ پور ) محترم عبدالمقتدر قادری چشتی، محترم غلام محمد قادری (نگران بزم نور، ناندیڑ )، محترم عبدالقیوم مداری (متولی درگاہ شاہ میرمداری، ناندیڑ ) محترم محمد نشاط مداری، ان کہ علاوہ دیگر معزز شخصیات موجود تھیں.اس عظیم الشان جلسہ میں کثیر تعداد میں عاشقانِ اولیاء موجود تھے. اور تیسرے دن بتاریخ 25 جنوری بروز جمعہ بعد نماز فجر ختم قرآن شریف و ختم طبقاتیہ مداریہ وفاتحہ شجرہ خوانی دعائے خیر و تقسیم تبرک ہوا اس طرح سے سہ روزہ 602 سالہ عرس مقدس کا شایان شان اختتام صاحب سجادہ بڑی درگاہ شریف کی سرپرستی ونگرانی میں عمل میں آیا. اس طرح کا پیرس نوٹ برادران صاحب سجادہ نشین، آفسر المَکّھاشاہی، عزیز الدین المَکّھاشاہی، ماجد المَکّھاشاہی، مدنی المَکّھاشاہی نے جاری کیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading