ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کا بگل آخرکار بج گیا

ناندیڑ :15/ڈسمبر ۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کا بگل آخرکار بج چکا ہے۔ میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے آٹھ اسسٹنٹ کلکٹرز کو الیکشن ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سات تحصیلداروں کو اسسٹنٹ الیکشن ریٹرننگ آفیسر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ احکامات چھترپتی سمبھاجی نگر کے ڈویژنل کمشنر جتیندر پاپلکر نے جاری کیے ہیں۔

ناندیڑ واگھالا سٹی میونسپل کارپوریشن کے آئندہ عام انتخابات میں مجموعی طور پر 20 وارڈز میں انتخابات منعقد ہوں گے۔ ان انتخابات کے لیے الیکشن ریٹرننگ آفیسر کے طور پر اسسٹنٹ کلکٹر سنجیو مورے، سنتوشی دیوکُلے، اویناش کامبلے، کرانتی ڈومبے، سواتی دابھاڑے، ولاس نروٹے، پروین مینگشیٹی اور ڈاکٹر سچن کھلّال کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

اسی طرح اسسٹنٹ الیکشن ریٹرننگ آفیسر کے طور پر تحصیلدار وکاس بیرادار، شنکر لاڈ، اُشا اجّپوار، دھونڈیبا گایکواڑ، رینوکا داس دیونیکر، دھمّپریا گایکواڑ اور سید عمر سید حسین کی تقرری ڈویژنل کمشنر کی جانب سے کی گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading