ناندیڑ:2/فروری (راست) مائنریٹی میڈیا ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) کی ایک اہم میٹنگ آج دوپہر بارہ بجے ادارہ مرکز العلوم، دیگلور ناکہ پر منعقد کی گئی ہے۔ یہ میٹنگ ایسوسیشن کے صدر الطاف ثانی کی صدارت میں منعقد کی جارہی ہے۔ اِس میٹنگ میں اخبارات سے وابستہ مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ لہٰذا تمام اسو سی ایشن کے عہدیداران و ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اس میٹنگ میں شریک رہیں۔ میٹنگ کے اختتام پر ضیافت کا نظم رکھا گیا ہے۔