ناندیڑ۔7؍ اکتوبر (حیدر علی): ناندیڑ ضلع سے سال 2025 کے لئے 502 خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ ناندیڑ کی جانب سے منتخب ہونے والے عازمین کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔حج 2025 کے لئے ناندیڑ ضلع سے کل 668 درخواستیں موصول ہوئیں،
جن میں سے محفوظ زمرے میں 86 عازمین اور عام زمرے کے تحت 416 عازمین کا انتخاب حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے۔ منتخب عازمین حج کو پہلی قسط کے طور پر فی عازم 1,30,300 روپئے بینک میں جمع کرانا لازمی ہوگا۔
قسط ادا کرنے کےلیے لگنے والی پے سلپ حاصل کرنے کے لئے دفتر خادم حجاج ٹرسٹ، ایان ٹاور، دیگلور ناکہ ناندیڑ اور خدمت حجاج کمیٹی، قیوم کامپلیکس، دیگلور ناکہ ناندیڑ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرات پر رابطہ کریں9860734341، 9975598785 ,9970799786 حسب ذیل میں پی ڈٰی ایف فارمیٹ میں منتخبہ عازمین حج کی فہرست دی گی ہے اس پر کلک کریں،