ناندیڑ:20/جولائی۔ ( ورقِ تازہ نیوز) ناندیڑ دیہی پولیس کے عملہ نے تقریبا مالیت 15 لاکھ روپئے کاممنوعہ گٹکھا ضبط کر لیا ہے۔ گزشتہ رات واجے گاوں تادھنے گاوں راستہ پرواقع ایک دوکان میں ناندیڑ دیہی پولیس کے عملہ نے کھول کر دیکھا تو
اس میں مختلف اقسام کے سپاری اور ایک پیکینگ مشین نظر آئی جن کی مالیت 15لاکھ روپیوں کے قریب ہے۔ مذکورہ گٹکھا کسی عظیم نام کے شخص کی ملکیت بتایاجاتا ہے ۔
محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگس کے آفیسر رماکانت پاٹل نے ا س سلسلے میں دیہی پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی ہے۔