21؍جولائی جمعہ کو ناندیڑکے اسکولوں کوتعطیل کااعلان

ناندیڑ: 20/جولائی(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع پریشد کے محکمہ تعلیمات نے ناندیڑضلع کے تمام اسکولوں کو جمعہ 21؍جولائی کو تعطیل کااعلان کیاہے۔ناندیڑ ضلع میں اس وقت موسلادھار بارش ہو رہی ہے اور ہندوستان کے محکمہ موسمیات کی طرف سے 21/07/2023 کو دی گئی پیشگی اطلاع کے مطابق، ناندیڑ ضلع میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

ان باتوں پر غور کرتے ہوئے ناندیڑ ضلع کے تمام میڈیم کے اسکولوں اور کالجوں کوجمعہ 21/07/2023 کو چھٹی دینے کافیصلہ کیاگیاہے۔ ناندیڑ کے تمام انتظامی اور تمام میڈیم کے اسکول، کالجوں کو جمعہ 21؍جولائی 2023کو تعطیل رہے گی۔

وہیں کلاس 10 ویں کلاس 12 ویں بورڈ اور (گورنمنٹ کامرس) کے امتحانات GCC (ٹائپ) امتحان کے شیڈول کے مطابق منعقد کیے لئے جائیں گے۔اس طرح کی اطلاع ناندیڑضلع پریشد کے محکمہ تعلیمات کی جانب سے دی گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading