ناندیڑ: دل کا دورہ پڑنے سے عبدالقدیر ولد عبد الغنی کا انتقال

ناندیڑ:4. جنوری۔(ورق تازہ نیوز)مسجدِ قدیم عید گاہ گاندھی پتلا ناندیڑ کی انتظامی کمیٹی کے صدرِ عبدالقدیر ولد عبد الغنی (کمپاونڈر مرحوم)کا آج بروز منگل 4 جنوری 2022 اذان نمازِ فجر کے وقت دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔67 سالہ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج قبرستان مسجد بڑی درگاہ گاڑی پورہ ناندیڑ میں بعد نمازِ عصر ادا کی جارہی یےجائے گی

ان کا آبائی مکان نزد بڑی درگاہ گاڑی پورہ میں ہے۔ادارہ ورق تازہ کے مدیر اعلیٰ محمد تقی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم عبدالقدیر انکے بچپن کے دوست تھے اور ہم محلہ تھے۔وہ ملنسار خلوصِ مند با اخلاق شریف النفس اور ہمدرد انسان تھے۔اللہ رب العزت سے دعا ہیکہ انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading