عام انتخابات :جانئے بی جے پی ‘کانگریس نے ملک بھر میں کتنے امیدوار کھڑے کئے

نئی دہلی 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات 2019 ءمیں ایسا لگتا ہے کہ امیدواروں کو مقابلہ میں اُتارنے کے معاملہ میں بی جے پی پہلی مرتبہ کانگریس سے آگے نکل گئی ہے۔ 545 رکنی پارلیمنٹ کے لئے حکمراں بی جے پی نے سب سے زیادہ 437 امیدوار میدان میں اُتارے ہیں۔ 1980 ءمیں بی جے پی نے پہلی مرتبہ انتخابات میں جن سنگھ کی بجائے بی جے پی کے نئے اوتار میں حصہ لیا تھا۔ اس قدر کثیر امیدواروں کو انتخابی میدان میں اُتارے جانے کا مطلب قومی پر بی جے پی کی ترقی ہے۔

بی جے پی کے امیدواروں کی تعداد سے ایسا لگتا ہے کہ اس نے صرف چند علاقائی جماعتوں سے اتحاد کیا ہے۔ آندھراپردیش اور تلنگانہ کی 42 نشستوں پر بی جے پی نے تنہا مقابلہ کیا۔ 2009 ءمیں بی جے پی نے جملہ 433 امیدواروں کو میدان میں اُتارا تھا جبکہ کانگریس کے امیدواروں کی تعداد 440 تھی۔ اُس وقت بی جے پی کو صرف 116 نشستوں پ رکامیابی حاصل ہوئی تھی اور کانگریس کے 206 امیدوار کامیاب ہوئے تھے اور کانگریس نے یو پی اے کی دوسری اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومت تشکیل دی تھی۔

2014 ءمیں بی جے پی نے 428 نشستوں پر مقابلہ کیا اور 282 نشستوں پر زبردست کامیابی حاصل کی اور کانگریس کا صفایا کردیا۔ کانگریس کے 464 امیدواروں میں سے صرف 44 کو کامیابی مل سکی۔ تاحال کانگریس نے 2019 ءکے پارلیمانی انتخابات کے لئے 423 امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ تیسرے نمبر پر مایاوتی کی بی ایس پی ہے جو زیادہ سے زیادہ امیدوار میدان میں اُتار رہی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ پچھلے دو انتخابات میں اس کی اصل ریاست اترپردیش میں حالت خراب رہی۔ 2014 ءمیں بی ایس پی نے اگرچہ 503 نشستوں پر مقابلہ کیا لیکن اس کا ایک امیدوار بھی کامیاب نہ ہوا۔

2009 ءمیں 500 نشستوں پر مقابلہ کرنے والی بی ایس پی کو صرف 21 نشستوں پر کامیابی ملی تھی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading