ناندیڑ:ایکتاءاُردو پرائمری اسکول کی جانب سے شاندار ثقافتی پروگرام

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)بتاریخ۳۲ فروری ۹۱۰۲ بروزسنیچر کو ایکتاءاُردو پرائمری اسکول، تعلقہ اردھاپور، ضلع ناندیڑ کی جا نب سے ثقافتی پروگرام بخوش اسلوبی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔پروگرام پٹھان فنکشن ہال برکت پورہ اردھاپورمیں منعقد کیا گیااسٹیج کو بہترین اندازمیں آراستہ کیا گیاپروگرام میں خواتین نے توقع سے زیادہ کی تعداد میں حاضرہو کر پروگرام کو کامیاب بنایا۔ پروگرام میں محترمہ شاہ نور باجی( ناظمہ جماعت اسلامی اردھاپور ) ، محترمہ متین باجی ( رُکن جماعت اردھاپور ) اور محترمہ طاہرہ باجی ( جماعت اسلامی کارکُن ناندیڑ )مہمان خصوصی موجود تھے۔پروگرام کی شروعات تلاوت کلام پاک سے ہوئی جو جماعت ہفتم کی طالبہ الوینہ خانم نے کی۔ پلوامہ میں شہید سی آر پی ایف (CRPF) کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔ بعد ازاں طلباءوطالبات نے مختلف پروگرام پیش کیے جس میں حمد، نعت، استقبالیہ گیت، قومی گیت، نظمیں، تقاریر، سائنسی معلومات، مکالمہ،ڈرامے بھی تھے ۔اتحاد،صفائی،بیٹی بچاﺅبیٹی پڑھاﺅ،روبیلہ کی اہمیت،انصاف،استاد کی اہمیت،علم کی اہمیت،نماز،والدین کا مقام،جیسے ڈراموںکے علاوہ اور کئی ڈرامے شامل تھے۔پروگرام، نہ صرف شائقین کو لطف اندوز کر نے والے بلکہ سبق آموز بھی تھے۔پروگرام میں طلباءکی سماجی اور اخلاقی تربیت کو خاص ملحوظ رکھا گیا یہی وجہ ہے کے پروگرام کے آخر تک سامعین طلباءکے مظاہرے دیکھتے رہے۔طلباءنے انوکھے اور معصومانہ انداز میںکوئی نہ کوئی پیغام پہنچانے کی کو شش کی ۔ نظامت کے فرائض محترمہ پروین باجی اور محترمہ نوشین باجی نے انجام دیں۔محترمہ طاہرہ باجی اور اسکول کے صدر مدرس غفار خان سر اور مددگار معلم محمد داﺅد سر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔جس میں وقت کی پابندی ،اخلاقیات اور مادری زبان میں تعلیم کی اہمیت پر زوردیا۔ پروگرام کا اختتام محترمہ متین باجی( رُکن جماعت اسلامی اردھاپور ) کی دُعا پر ہوا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کے ٹیچرس اور اسٹاف نے خوب جدوجہد کی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading