ناندیڑ: تین لڑکیاں غائب ‘ایک لڑکی برآمد

ناندیڑ:23ڈسمبر (ورق تازہ نیوز)ضلع کے سندکھیڑ پولس اسٹیشن میں اندرون ایک ہفتہ تین لڑکیوں کے غائب ہونے کی شکایت درج ہوئی ہے ۔ جن میں سے ایک لڑکی کو پول نے تلاش کرکے گھروالوں کے سپرد کرنے کی مصدقہ اطلاع ہے ۔

لیکن آج بھی دو لڑکیاں لاپتہ ہےں جن کی تفتیش جاری ہے۔سندکھیڑ پولس اسٹیشن میں گمشدگی اندراج نمبر 13/2018 کے مطابق ماہورتعلقہ کے کرنجی کی لڑکی 17 ڈسمبر 2018 کودوپہر ساڑھے بارہ بجے کرنجی میں رہائشی مکان سے چلی گئی تھی ۔ آج 23 دسمبر کو ناندیڑمیں ایک سہیلی کے گھر سے برآمد ہوئی ۔ اسلئے پولس نے اسے والدین کے سپرد کردیا ہے اس طرح کی اطلاع تھانہ آملدار اے ایس آئی راٹھوڑ نے دی ۔جبکہ پولس ریکارڈ نمبر14/2018 کے مطابق رامپور تعلقہ کنوٹ کی لڑکی 21 ڈسمبر کو شب بارہ بجے گھر سے روانہ ہوگئی ۔

ا س طرح کی شکایت والد وجئے یادوراو¿ نے 22ڈسمبر کودرج کروائی ۔اس کے علاوہ پولس اسٹیشن میںدرج جرم نمبر 15/2018 کے مطابق دہیلی گاو¿ں تعلقہ کنوٹ کی ڈی فارمیسی میں زیرتعلیم لڑکی 22تا23ڈسمبر کی درمیانی شب اپنے مکان سے غائب ہوگئی ۔ اسکے والد دیپک جگن لال جیسوال نے پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی ہے ۔ پولس اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading