جمیعتہ علماء مالیگاؤں کے مزید دو حلقوں میں انتخابی مرحلہ مکمل

حلقہ نمبر چار میں قاری عبدالجلیل جلیلی اور حلقہ نمبر چھ میں مولانا فاروق ملی صدر منتخب

مالیگاؤں(پریس ریلیز) مسلمانوں کی واحد نمائندہ تنظیم جمیعتہ علماء ہند کی مقامی شاخ کے چھ حلقوں میں سلسلہ وار انتخابی مرحلہ مکمل کیا جارہا ہے گزشتہ دنوں حلقہ نمبر پانچ کے صدر و اراکین کا انتخاب عمل میں آیا تھا آج(بروز اتوار) کو حلقہ نمبر چار اور چھ کے بھی انتخابی مرحلے بہ حسن و خوبی انجام پذیر ہوئے حلقہ نمبر چار میں مولانا سعید احمد ملی (امام نئی مسجد) کی صدارت میں انتخابی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں مولانا عمران اسجد ندوی اور عبدالمالک سیٹھ بکرا نے انتخابی آفیسر اور مشاہد کی خدمات انجام دی یہاں پر صدر کیلئے قاری جلیل احمد جلیلی کا انتخاب عمل میں آیا جبکہ جنرل سیکرٹری کے طور پر مولانا شفیق الرحمٰن اور خازن عمران انجینئر کا انتخاب ہوا صدر کی معاونت کیلئے مفتی امتیاز احمد فلاحی، فقیر محمد پکارے والے، اسماعیل پہلوان کو نائبین صدور منتخب کیا گیا جبکہ حافظ محمد رمضان، حاجی آصف خان، صوفی شفیق، نہال بھائی اور اقبال احمد کو سکریٹریز چنا گیا

دوسری جانب حلقہ نمبر چھ کا انتخابی عمل بھی اتوار کی شب میں ہی عمل میں آیا یہاں کا انتخابی مرحلہ منظور ایوبی ہال میں طئے ہوا اس انتخاب میں انتخابی آفیسر کی ذمہ دار مولانا عبدالقیوم قاسمی مشاہدین کی ذمہ داری مولانا ظہیر ملی اور حافظ مختار جمالی نے انجام دی جمعیتہ علماء کے حلقہ نمبر چھ کا صدر مولانا محمد فاروق ملی جبکہ جنرل سکریٹری عمر فاروق الخدمت کو بنایا گیا خازن کے فرائض کی انجام دہی کیلئے مولانا خالد اختر رشیدی کو چنا گیا نائبین صدور میں قاری طفیل، حافظ جمیل احمد، مولوی عبدالرحمٰن، حافظ مبین کا شمار ہے جبکہ جنرل سکریٹری کی معاونت کیلئے عبدالصبور، محمد آصف، عرفان احمد اور محمد علیم کو سکریٹریز منتخب کیا گیا دونوں انتخابی مراحل احسن طریقے سے انجام پذیر ہوئے اس طرح کی اطلاع عامر ایوبی سر (رکن جمیعتہ علماء مالیگاؤں) نے فراہم کی

Leave a comment