آج ناندیڑ میں کانگریس کا احتجاج

ناندیڑ۔23دسمبر: (ورق تازہ نیوز)فوجی طیارے رافیل کی خریدی میں بڑے پیمانے پر مودی حکومت نے گھوٹالہ کیا ہے۔ رافیل گھوٹالے کی تحقیقات کے لئے پارلیمنٹ کی جے پی سی تشکیل دے کر اُس کے ذریعہ سے آزادانہ تحقیقات کرانے کے مطالبہ کو لے کر کانگریس پارٹی نے آج 24دسمبر کو صبح گیارہ بجے کلکٹر آفس کے روبرو احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رافیل گھوٹالے کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے جے پی سی کے مطالبہ کو لے کر آج ہونے والے احتجاج میں ضلع کے تمام کانگریسی قائدین اور ورکرس سے کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کانگریس ضلع صدر گوئند ناگیلی کر اور شہر صدر امرناتھ راجورکر کی جانب سے کی گئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading