ناندیڑ : اغواءمعاملے میں مزید2 ملزمین گرفتار

DSC_0251ناندیڑ:8۔اگست۔ (ورق تازہ نیوز) ضلع میں جرائم کو قطعی برداشت نہیں کیاجائے گا۔جرم اور مجرمین کی کاروائیوں پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس طرح کا اشارہ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولس وجئے کمار مگر نے آج دوپہر ایس پی آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دیا ۔ گزشتہ شام ناندیڑمیں عادی مجرم ویکاس ہٹکر اور پولس کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس میں ہٹکر فرارہونے کی کوشش کررہاتھا اسلئے پولس نے ملزم کے پاوںپر گولی چلائی تھی ۔

شہر وضلع میںگزشتہ چند مہینوں سے قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ جس سے عوام میں خوف ودہشت کاماحول ہے ۔ اسکے پیش نظر آج ضلع ایس پی وجئے کمار مگر نے پریس کانفرنس منعقد کرکے پولس کاموقف واضح کیا اور مجرمین کو انتبا ہ بھی دیا کہ جرائم کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ کل پولس جھڑپ میںزخمی ہونے والا ویلاس ہٹکر عادیی مجر م ہے اور 2018ئءسے اسکے خلاف کئی جرائم درج ہے ۔عدالت میںاسکے خلاف تیرہ چارج شیٹ داخل ہے ۔ ویلاس ہٹکر کو کسی نے گمراہ کیا کہ لوہا کے مغویہ لڑکے کی والد ہ کے ساتھ دو کلو سوناہے۔اگر اس لڑکے کواغواءکیاجائے تو کچھ نہ کچھ ہاتھ لگے گا اس گمان میں ویکاس نے لوہا سے 16سال کے شوبھم کو اغواءکرلیا تھا ۔

ناندیڑ پولس کو جیسے ہی ہٹکر کی اس حرکت کی اطلاع ملی انھوں نے اسکا تعاقب کیااو رگزشتہ شام نیلا روڈ پر ایک گھر میں روپوش ہونے کی خبر ملی ۔پولس کی ٹیم نے کل شام اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ہٹکر نے ہی پولس پرفائرئنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔ایل سی بی دستہ کے سربراہ دوارکا داس چکھلی کر کی رہنمائی میں تفتیشی دستہ نے ہٹکر کوفرار ہونے سے روکنے کےلئے اسکے پاوں پر گولی چلادی ۔ ایس پی وجئے کمار نے مزید بتایا کہ لمب گاوں‘ ہساپور علاقوں میں جرائم کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں اوریہ علاقے مجرمین کے ٹھکانے بنتے جارہے ہیں۔ان علاقوں میں منظم مجرمین ہوسکتے ہیں اس طرح کااندازہ ایس پی نے لگایا ہے۔ منظم مجرمین کو ٹھکانے لگانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ کل کی واردات کے معاملے میںدو افراد کو حراست میں لیاگیا ہے اورمزید دو مفرور ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading