ناگپور، 8 اگست (یو این آئي) مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے ہفتہ کے روز کہا کہ حکومت اداکار سشانت سنگھ راجپوت کیس میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کرے گی۔مسٹر دیشمکھ کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے سشانت کی گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی کے خلاف خود کشی پر اکسانے کے مبینہ الزام میں بہار پولس کے ذریعہ درج ایف آئی آر کی بنیاد پر اس معاملے کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں ہاتھ میں لیا ہے۔
سشانت 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے۔مسٹر دیشمکھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ممبئی پولس اس معاملے کی تحقیقات انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے کررہی ہے اور اب تحقیقات کی سمت کا انحصار عدالت عظمیٰ کے حکم پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں اور ہم اسی کی ہدایات کے تحت کام کریں گے”۔اس سے قبل مسٹر دیشمکھ نے سشانت کیس کی سی بی آئی انکوائری کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ ریا چکرورتی نے اپنے خلاف پٹنہ میں درج ایف آئی آر کو ممبئی منتقل کرنے کے لئے درخواست دائر کی ہے۔ جس عدالت عظمی نے بہار، مہاراشٹر اور سشانت کے والد کے کے سنگھ سے اپنا موقف پیش کرنے کو کہا ہے اور اس کیس کی آئندہ سماعت کے لئے 11 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔