ناندیڑ:28ڈسمبر (ور ق تازہ نیوز)اجمیر ڈیپارٹمنٹ کے شمال ۔ مغرب ریلوے کے بھنوالیا ۔رانی اسٹیشن کے درمیان دوہری لائن کا کام مکمل ہوگیا ہے اسلئے ٹرین نمبر17623/17624 ناندیڑ-بیکانیر-سری گنگا نگر-بیکانیر-ناندیڑ اس ہفتہ وار ٹرین کی راہ میں ایک عارضی تبدیلی کی گئی ہے۔ ناندیڑ سے 3 جنوری 2019کو روانہ ہونے والی ٹرین نمبر 17623 ناندیڑ-بیکانیر-شری گنگا نگر ٹرین کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔یہ ٹرین بڑودا-احمد آباد۔ مہسانہ ۔پالن پور ۔ابوروڈ۔ماروار۔لونی ۔جودھپور میرتا روڈ جنکشن سے جاتی ہے لیکن 3جنوری کو ناندیڑ سے روانہ ہونے والی اس ٹرین کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے یعنی بڑودہ۔رتلام-چندیری-اجمیر-فلونی ۔میرتاروڈ بائے پاس ۔ناگور چلے گی ۔اسی طرح 29ڈسمبراور 5جنوری کو شری گنگا نگر سے روانہ ہونےوالی ٹرین 17624 شری گنگانگر-بیکانیر ۔ناندیڑ ہفتہ وار ایکسپریس تبدیل شدہ لائن یعنی میرتاروڈجنکشن ۔ لونی ۔ماروا ۔ابوروڈ۔پالن پور ۔مہسانہ ۔ احمد آباد ۔بڑودہ چلے گی۔ اس طرح کی اطلاع ساو¿تھ سنٹرل ریلوے ناندیڑ ڈویژن نے دی ہے ۔ تبدیلی روٹ سے مسافروں کوہونےوالی تکلیف کیلئے محکمہ ریلوے معذرت خواہ ہے ۔