ناندیڑ:28ڈسمبر (ور ق تازہ نیوز)گزشتہ 30۔35 سالوںس ے مہاراشٹر کی مختلف امبیڈکروادی تحریکی سیاسی جماعتوں میں اہم رول ادا کیا ہے۔ کئی قدیم ورکرس فی الحال بکھرے ہوئے ہیں۔ایسے تمام ورکرس کے ہمراہ گزشتہ ۔چار ۔پانچ مہینوں سے اجلاس منعقد کئے گئے ہیں جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیاگیااور نئی سیاسی پارٹی کے قیام کی تشکیل کافیصلہ کیاگیا ہے۔ان خیالات کااظہار دلت قائد سریش گائیکواڑ نے ناندیڑ کے وی آئی پی ریسٹ ہاو¿س میں ورکرس کے ہمراہ منعقدہ اجلاس میںکیا ۔ اجلاس میں کثیرتعداد میں ورکرس موجود تھے ۔جس میں سنیل چند رکامڑے ‘ دیوی داس منوہرے ‘ پی ایس گاو¿لے ‘ جے ڈی کوڑے‘ روی گائیکواڑ‘راجا کامڑے ‘ اشوک کامڑے ‘ سبھاش دارونڈے ‘ ماروتی واڑیکر ‘ کے علاوہ دیگرتعلقوں کے ورکرس موجود تھے۔