تو فیق مرزا کو ریاستی سطح کا” ناز صحافت“ اعزاز

 ناندیڑ:28 ڈسمبر(راست) ناندیڑ سے شائع ہونے والے اُردو روزنامہ سحر کے مدیر توفیق مرزا کو ان کی دیر ینہ گراں قدر صحافتی خدمات کے لئے ریاستی سطح کے ناز صحافت اعزاز کے لئے منتخب کےاگیا ہے۔ آج مورخہ29 ڈسمبر2018 بروز ہفتہ دوپہر ۲ بجے ایشونت راﺅ چوان ناٹےہ گرہ بیڑ مےں منعقد ہ ایک پر وقار تقریب مےں معززین کی موجودگی مےں مہمانان خصوصی کے ہاتھوں توفیق مرزا کو ناز صحافت اعزاز سے نوازا جائے گا۔ تقریب تقسیم اعزازات کی صدارت ڈاکٹر باباصاحب امبیڈ کر مرہٹواڑہ یونیورسٹی اورنگ آباد کے ڈین ڈاکٹر مظہر فاروقی کرےں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی شری سریش دہس‘ سابق ریاستی وزیر بدام راﺅ پنڈت‘ جمعیة علماءمہاراشٹر کے صدر حافظ ندیم صدیقی اور دوسرے کرےں گے۔ ریاستی سطح کا ناز صحافت اعزاز بیڑ سے شائع ہونے والے اردو روزنامہ الہلال ٹائمز کے بانی مدیر ظفر خان صاحب کی یادمےں دیا جاتا ہے۔ روزنامہ الہلال ٹائمز کے مدیر قمر الایمان خان‘ او ر بزم کے ذمہ داران نے تقریب تقسیم اعزاز مےں اردو دوست احباب سے کثیر تعداد مےں شرکت کی درخواست کی ہے۔ ریاستی سطح کاناز صحافت اعزاز پانے والے تو فیق مرزا تقریباً چار دہائیوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہےں۔ صحافت انہےں ورثہ مےں ملی ہے۔ توفیق مرزا مرہٹواڑہ کے معروف صحافی ۔ تارےخ ناندیڑ دکن کے مصنف مرزا احمد علی بیگ چغتائی مرحوم کے لخت جگر ہےں۔ توفیق مرزا کو مرزا احمد علی بیگ چغتائی مرحوم کی رہنمائی حاصل رہی ہے۔ جبکہ مرہٹواڑہ کے معروف قانون داں مرہٹواڑہ کی بزرگ سماجی‘ سیاسی‘ تعلیمی‘ ملی شخصیت مسلم متحدہ محاذ کے صدر قاضی محمد ذوالفقار الدےن صدیقی کی سرپرستی حاصل رہی ہے۔ اور برادر محمود مرزا مرحوم‘ بہنوئی محمد طاہر سوداگر( مدیر روزنامہ تہلکہ ٹائمز) کے شانہ بہ شانہ توفیق مرزا نے شعبہ صحافت مےں گراں قدر خدمات انجام دی ہےں۔ توفیق مرزا شعبہ صحافت کے ساتھ ساتھ ضلع وشہر کے مختلف سماجی‘ تعلیمی‘ ثقافتی‘ ملی‘ امداد باہمی صحافتی تنظیموں سے وابستہ رہ چکے ہےں۔ ان کا شمار ایک بے باک بے لاگ بے خوف نڈر صحافی مےں ہوتا ہے۔ توفیق مرزا کی گراں قدر دیرینہ صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت مہاراشٹر کے زیر انصرام مہاراشٹرراجےہ اردو ساہتہ اکیڈیمی نے سال2003 اور سال2007 مےں انہےں باوقار صحافتی اعزاز ہارون رشید صحافتی اعزاز سے نوازا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading