ناندیڑ:ہنگولی گیٹ علاقہ میں نوجوان کا بہیمانہ قتل

ناندیڑ:7؍جنوری(ورقِ تازہ نیوز)ہنگولی گیٹ سے متصل گھوڑ دوڑ میدان میں ایک 26 سال کے نوجوان کا قتل کرتے ہوئے اس کا سر جسم سے الگ کردینے کا سنسنی واقعہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ آ

اش یشونت راؤت ساکن عمر کھیڑ ضلع ایوت محل کی دی گئی شکایت کے مطابق اس کے چھوٹے بھائی وکاس یشونت راؤت ( 26 سال) کو کسی نامعلوم وجہہ کی بنیاد پر 5 تا 6 جنوری کے درمیان تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرتے ہوئے اُس کے سر کو جسم سے علاحدہ کردیا گیا

وزیر آباد پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کیا ہے۔ مزید تحقیقات اسسٹنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ کیرتکا کی رہنمائی میں پولیس انسپکٹر شیوراج جمداڑے کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading