ناندیڑ:29اگست ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع کے نئے ایس پی سنجے کمار مگر نے گزشتہ دنوں اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد ناندیڑضلع کے مجرمین پر لگام کسنے کیلئے خصوصی اقدامات شروع کردئے ہیں اور ناندیڑشہر وضلع بھر میں موضوع بحث ناندیڑ کے معروف تاجر گوئند کلوار پر ہوئے قاتلانہ حملہ کا معمہ بھی حل کردیا ہے۔
انکشاف ہوا ہے کہ گوکلوار پر حملہ میں خطرناک مجرم گروچرن سنگھ عرف لکی ولد سنپورن سنگھ گل ساکن ابچل نگر ناندیڑ اور اسکاساتھی سید نظیر الدین عرف گڈو ولد سید منیر الدین ساکن اسراءنگر ناندیڑ نے ہی مل کر گوکلوار کوقتل کرنے کی سازش رچی تھی ۔اس کے علاوہ پولس نے کھنڈنی مانگنے والے اور اسلحہ رکھنے و الے افراد کو بھی گرفتا ر کیا ہے ۔ کھنڈنی کا ایک دوسرا کیس حدگاوں پولس اسٹیشن میں درج ہے ۔
یہاں کے خطرناک عادی مجرم بجرنگ عف یودھیا بھیم راو نرواڑے کی تحویل سے دیسی ساخت کا کٹہ ضبط کرکے حدگاوں پولس اسٹیشن میں جر م نمبر 148/2019دفعہ 3/25آرمس ایکٹ کے تحت جرم کاا ندراج کیاگیا ہے ۔ا س ملزم سے مزید پوچھ تاچھ کرنے پر اس نے انکشاف کیا کہ مزید ایک خطرناک مجرم سبھاش پوار ان دونوںکی ایک ٹولی ہے جو ناندیڑضلع کے علاوہ ریاست مہاراشٹر میں سنگین جرائم انجام دے چکی ہے۔یودھانرواڑے کے مکان واقع حدگاوں تعلقہ میں خطرناک مجرم گروچرن سنگھ سنگھ عرف لکی ولد سنپورن سنگھ گل ساکن ابچل نگر ناندیڑ اور اسکاساتھی سید نظیر الدین عرف گڈو ولد سید منیر الدین ساکن اسراءنگر ناندیڑنے قیام کیا تھا اوروہاں پربھی گوئند کلوار کوقتل کرنے کی سازش رچی ۔ اتوارہ پولس اسٹیشن میںدونوں ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307‘ جرم نمبر176/2019درج ہے ۔ واضح ہو کہ 17اگست کو گوئند کوکلوار پر انکے مکان واقع وینکر کالونی میں پستول سے فائر کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ پولس تفتیش میں انکشاف ہواکہ گروچرن اور گڈو کو پستول سبھاش موہن ساکن برڈشیوالہ تعلقہ حدگاوں نے فراہم کیاتھا ۔فی الحال پوار حدگاوںںپولس کی ریمانڈ میں ہے ۔
دریں اثناءلاتورکے وٹھل مجرم وٹھل مہادیو کورنے ساکن سوراج نگر ‘بارشی روڈلاتور غیر قانونی طور پر اسلحہ کی سپلائی کرتا ہے اور ناندیڑ شہر میں بھی کئی مجرمین کو اسلحہ فروخت کرنے کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد انسداد کھنڈنی دستہ کے پی آئی سنیل نکاڑجے کی رہنمائی میں اے پی آئی بھارتی نے اس مجرم کو گرفتار کرلیا۔اس نے پولس کو بتایا کہ ڈسمبر 2018 میں دو دیسی پستول پونہ سے فروخت کیلئے لایاتھا اورایک پستول مکھیڑ کے سے ضبط کی گئی اس کے خلاف مکھیڑ پولس اسٹیشن میں جرم نمبر 268/19 دفعہ 3/25آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ کااندراج کیاگیا ہے اسی طرح ناندیڑضلع کے بڑے صنعتکاروں ‘تاجروں کوفون کرکے دھمکیاں دے کر ان سے بڑے پیمانے پر کھنڈنی وصول کرنے والے ریاست پنجاب و مہاراشٹر کے انتہائی خطرناک مجرم رندھا عرف ہرویندرسنگھ سندھو ساکن ناندیڑ کی ہدایت پر 23اگست 2019 کو شہر کے ایک معروف ڈاکٹر سے رندھا نے دو نامعلوم سردارجی افراد کواسپتال میں بھیج کر 50لاکھ روپے کھنڈنی کامطالبہ کیاتھا ۔اس معاملے میں انسداد کھنڈنی دستہ نے خفیہ معلومات کی بناءپر دو مجرمین بل پریت سنگھ عرف آشیش ولد نانک سنگھ سپورے ‘سیوادار پہریدار ساکن نندی گرام سوسائٹی ‘ہنومان مندر کے عقب ناندیڑ اور کمل پریت سنگھ کمل ولد امرجیت سنگھ سندھو ساکن ابچل نگر ناندیڑ کو گرفتار کرلیاگیا ۔
تینوں کاروائی ناندیڑ کے نئے ایس پی سنجے کمار مگر ‘ایڈیشنل ایس پی دت رام راٹھوڑ کی رہنمائی میں انسداد کھنڈنی دستہ کے پی آئی سنیل نکاڑجے و ایل سی سی کے پی آئی دیشپانڈے و انکے معاونین اے پی آئی بھارتی ‘مانجرم کر ‘ پی ایس آئی شیڑکے‘ انسپکٹر کھاڈے ] جشونت سنگھ شاہو‘رام داس شری منگلے ‘ پولس جمعدار ادئے راٹھوڑ ‘دشرتھ جانبھریکر کے علاوہ دیگر پولس ملازمین نے انجام دی ۔