ناندیڑ کے پیر برہان نگر میں مقامی افراد کا ہنگامہ‘ کنٹین مینٹ زون ختم کرنے کا مطالبہ

ناندیڑ۔5۔مئی۔(ورق تازہ نیوز)شہر ناندیڑمیں کرونا وائرس کا پہلا مشتبہ مریض حضرت پیربرہان نگر میں پایاگیا تھا جس کے علاقہ ضلع انتظامیہ نے سارے علاقہ کو کنٹین منٹ زون zone Containment قرار دیتے ہوئے سیل کردیاتھا جس کے بعد اس مشتبہ مریض کی کرونارپورٹ نیگیٹیوآنے کے بعد موت ہوگئی تھی ۔ انتظامیہ نے اس مریض کے قریبی رشتہ داروں کو کورنٹئائن کردیاتھا لیکن ان سبھی کی رپورٹیںبھی نیگیٹیو آئی ہیں ۔کنٹیمنٹ زون میں ہونے کی وجہہ سے مقامی افراد کو بہت پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہا ہے۔

اسلئے آج تنگ آکر رات کے وقت مقامی کارپوریٹر فاروق علی خان نے پولس انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ علاقہ کو کنٹیمنٹ زون سے باہر نکالے ۔اس موقع پر سڑکوں پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے تھے ۔ بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن کے عہدیداران و دیگر سرکاری افسران بھی جائے واردات پر پہنچ گئے تھے ۔ پولس نے تیقن دیا کہ وہ اس بارے میں ضلع کلکٹر سے بات کریںگے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading