ناندیڑ:12جون۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں آج شام پانچ بجے سرکاری دواخانہ کے سول سرجن نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے اطلاع دی کہ آج 12جون کو ناندیڑ میں کورونا وائرس کے 10 نئے مریض ملے ہیں جبکہ پنجاب بھون یاتری نواس میں زیر علاج 21مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیاگیاہے ۔
اس طرح اب تک 160 مریضوں کو ڈسچار ج کیاگیا ہے۔آج شام جن دس نئے مریضوں کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے ان کے شہر و علاقہ کی تفصیلات کاذکر نہیں کیاگیاہے۔ آج کے دس پازیٹیو مریضوں میں سات مرد ہیں جن کی عمریں 22 ‘ 26‘30‘36‘49‘ 55سال ہے جبکہ تین خواتین میں 20 سال ‘55سال اور پانچ سال کی معصوم بچی بھی ہے ۔ اسکے علاوہ پہلے سے زیر علاج پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔اب تک ناندیڑضلع میںمتاثرین کی تعداد 234ہوگئی ہے ۔