ناندیڑ:13 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں اب کورونا مرض سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔گزشتہ دو دنوں میں 16 افراد کی کوروناسے موت ہوئی ہے ۔آج ایک اچھی خبر یہ بھی رہی کہ ریکارڈ تعداد میں کورونا متاثرین صحت یاب ہوکر گھر لوٹے ہیں۔ ضلع کے مختلف کوویڈ اسپتالوں و کیئر سنٹرس سے 494مریض صحت ہوکر اپنے گھرچلے گئے ہیں ۔
آج بھی 8 مریض فوت ہوئے ہیں جس میں ناندیڑشہر کے کیلاش نگر کا50سالہ شخص ] شاردا نگرناندیڑ کا 65سالہ شخص ‘ تہرا نگر ناندیڑ کا 38سالہ نوجوان ‘دھانورا تعلقہ نائیگاوں کا 75سالہ شخص‘ بھاوسارچوک ناندیڑ کی 68سالہ خاتون ‘حدگاوں کا 75سالہ شخص ‘ کوٹھالہ تعلقہ حدگاوں کاس 65سالہ شخص اور رام پورتھڑی تعلقہ بلولی کا 62سالہ شخص شامل ہے ۔
آج بھی ناندیڑضلع میں393پازیٹیو معاملوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس میں ناندیڑ شہر میں آج بھی 218 افراد پازیٹیو پائے گئے ۔ آج 1152 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں 744 نیگیٹورہے اور393 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے ۔
