ناندیڑ:9۔اگست۔ (ورق تازہ نیوز)۔ آج ناندیڑ ضلع کےلئے ایک اچھی خبریہ رہی ہے کہ کورونا سے متاثر 217 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر چلے گئے ہیں ۔یہ تعداد اب تک کی سب سے زیادہ ہے ۔جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ناندیڑضلع میں صحت یاب مریضوں کی شرح تناسب میں اضافہ ہورہا ہے۔
آ ج 9اگست کو ضلع سول سرجن ڈاکٹر بھوسی کر کے پریس نوٹ کے بموجب ناندیڑشہر میں آج تین کورونا متاثرین کی زیر علاج موت ہوگئی جبکہ ایک اور مریض کاتعلق نائیگاوں تعلقہ کے پانگرے نگر سے ہے ۔ ناندیڑ شہر کے مدینہ نگر کا22سالہ نوجوان ‘دیگلور ناکہ56سالہ شخص اورگنیش نگر کا47سالہ شخص کی کورونا سے موت ہوئی ہے ۔جبکہ نائیگاوں کا57سالہ شخص بھی فو ت ہوا ہے ۔
آج کورونا پازیٹیو کیسز کی تعداد بھی141 رہی ہے ۔جس میں ناندیڑ شہری حدود میں 49نئے مریض پائے گئے ہیں جبکہ دیگر مریضوں کا تعلق ضلع کے مختلف تعلقہ جات کے علاوہ پربھنی‘بیڑ‘ بلڈانہ ‘لاتور ہنگولی اضلاع سے بھی ہے ۔
جو ناندیڑمیںزیر علاج ہے ۔ دیگلور تعلقہ میں 25متاثر مریض ملے ہیں۔ضلع میں متاثرین کی تعداد اب 3297 ہوگئی ہے ۔اور مہلوکین کی تعداد 120 تک پہنچ گئی ہے ۔جبکہ 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
