بریکینگ نیوز : اب ناندیڑ میں ہر دوکاندار اور ملازم کو کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی، ورنہ قانونی کاروائی

ناندیڑ:9۔اگست۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن نے آج ایک پریس نوٹس جاری کرتے ہوئے ہوئے ناندیڑ شہر کے تمام تمام دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دوکان کے تمام ملازمین اور خود دکان مالک کو اپنا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کروا نا لازمی قرار دیا ہے۔

شہر میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اسلیے میونسپل کارپوریشن ہر روز شہر میں کوویڈ کا ٹیسٹ شروع کردیا ہے۔شہری حدود میں جانچ کیلئے اینٹی جن ٹیسٹ اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جو ہر تجارتی علاقہ میں پہنچ کر تاجروں کا ٹیسٹ کرے گا۔

کمشنر نے یہ بھی واضح کہا کہ ہر دوکاندار اور کاروباری ادارہ کے ملازمین کو ٹیسٹ کروانا لازمی ہے ورنہ انسداد وبائی امراض ایکٹ کے تحت دوکان کو بند کر دیا جائے گا۔اور قانونی کاروائی کی جائے گی۔

کمشنر کا مکتوب حسب ذیل ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading