ناندیڑ:26جون ۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑشہر میں آج شام پانچ بجے تک کوئی بھی نئے مریض کی رپورٹ پازیٹیو نہیں آئی تھی البتہ کل سے آج صبح تک دو افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ آج رات آٹھ بجے ضلع سول سرجن سرکاری دواخانہ ناندیڑ سے ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں چار افرا دکرونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔
ان میں شیواجی نگر نزد سشیل بک کا 62 سالہ شخص‘55سالہ خاتون ساکن بوربن فیکٹری ‘58 سالہ خاتون ساکن گوکل نگر ناندیڑ اور بلال نگر کی چھ سالہ معصوم بچی شامل ہے۔ اس طرح ضلع میں اب تک 335 کورونا متاثرین ہوگئے ہیں ۔