ناندیڑ:6جولائی( ورق تازہ نیوز) ناندیڑضلع بھرمیں کورونا اب تیزی سے پھیلتا جارہا ہے ۔گزشتہ ایک ہفتہ میں بڑی تعداد میں شہری و دیہی علاقوں میں مریضوں کا اضافہ ہوا ہے ۔ آج صبح سے شام پانچ بجے تک ناندیڑضلع میں دس پازیٹیو کیسیز سامنے آئے ہیں۔
آج شام بلولی میںچار پازیٹیو مریض پائے گئے ہیں ۔ بلولی کے چنچالہ میں 35سالہ شخص ‘آرلی میں 43سالہ مرد‘ گاندھی نگر بلولی میں 38سالہ خاتون ‘اور 52سالہ شخص ۔ جبکہ ناندیڑ شہرسے متصل بلی رامپور میں 60سالہ شخص کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔اس طرح ضلع میں متاثرین کی تعداد447 ہوگئی ہے ۔