ناندیڑ:3اپریل(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ کے کلکٹر ڈاکٹر وپن اٹنکر نے ضلع کے تمام سرکاری اور خانگی دواخانوں کوصبح آٹھ بجے تا دوپہربارہ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔اگر اس دوران کوئی خانگی دواخانہ بندرہا تو اس کے ڈاکٹر اورمالک کے تمام سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں کرونامرض کی وباءتیزی سے پھیل رہی ہے جس کوروکنابے حدضروری ہے ۔ ڈاکٹر ویپن نے عوام الناس سے اپیل کی کہ اگر انھیں ڈاکٹروں سے طبی معائنہ کروانا اشد ضروری ہوتو ہی گھر سے باہر نکلیں ۔ ورنہ فون پرڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
اسی دوران ضلع انتظامیہ نے پورے ضلع میںصبح آٹھ تادوپہر بارہ بجے تک تمام کران ہ دوکانوں ‘ انا کی دوکانوں ‘ سبزی ترکاری کی دوکانوں کو کھلے رکھنے کی اجازت دی ہے ۔12بجے کے بعد دوکان کھلی دکھائی دے رہی ہے تواس کو پولس سپاہی زبردستی بندکروا رہے ہیں لیکن میڈیکل اسٹورس کودن بھر کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے