قدیم شہرناندیڑ میں چار دن سے نلوں کوپانی نہیں!

ناندیڑ:3اپریل(ورق تازہ نیوز) کروناوباءکو روکنے کے لئے شہرناندیڑ میں سخت کرفیو لاگو ہے لیکن افسوس کہ ان حالات کے باوجود محکمہ بلدیہ شہریان کوپانی سپلائی کرنے میں ناکام ہے ۔گزشتہ چاردنوں سے قدیم شہر کے گاڑی پورہ ‘ بڑی درگاہ ‘فتح برج ‘بڑی مڑھی ‘چھوٹی مڑی ‘ آئینہ محل ٹیکڑی میں نلوں کوپانی نہیں آرہا ہے جبکہ موسم گرما میں پانی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ۔ایسے حالات میںشہریان ایک محلے سےر دوسرے محلے یاعلاقہ میں جاکر پانی بھی لانے سے قاصر ہیں.

کارپوریشن کے محکمہ سپلائی کے عہدیدار شری جگتاپ نے بتایا کہ کالیشور میں پانی کی موٹریں اور مشینیں خراب ہوگئی ہیں ۔اسلئے بروز ہفتہ کو بھی نلوں کوپانی کی سپلائی ممکن نہیں ہے ۔ اس لئے چار دن سے نل سوکھے پڑے ہیں ۔شہریان کافی پریشاان ہیں ۔ضلع کلکٹر ‘میونسپل کارپوریشن کے کمشنر شہریان کی اس تکلیف کی طرف فوری توجہ دیں اورپانی کی سپلائی جلدسے جلد بحال کرے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading