واشنگٹن: سابق امریکی صدر بل کلنٹن (Bill Clinton) نے پہلی بار مونیکا لیونسکی (Monica Lewinsky ) کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے بتایا ہے کہ مونیکا لینیوسکی کے ساتھ رشتہاپنا تناؤ کم کرنے کے لئے بنایا تھا۔ بل کلنٹن کے امریکی صدر رہت ہوئے وائٹ ہاؤس کی انٹرن مونیکا لیونسکی کے ساتھ تعلقات نے سنسنی مچا دی تھی۔ اس اسکینڈل کی وجہ سے کلنٹن کی کافی بدنامی ہوئی تھی۔
اب انہوں نے پہلی بار اس اسکینڈل کے بارے میں کھل کر اپنی بات رکھی ہے۔سابق صدر بل کلنٹن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کا مونیکا لیونسکی سے محبت ولا رشتہ تھا کیوں کہ اس وقت وہ دفتر کے کام کی وجہ سے وہ کافی ڈپریشن میں رہتے تھے۔ کلنٹن نے کہا کہ جب وہ پہلی بار مونیکا لیونسکی سے ملے تھے تو اس وقت وہ شدید تناؤسے گزر رہے تھے۔ وہ ایک باکسر کی طرح محسوس کررہے تھے جو 30 راؤنڈ کی مکے بازی کے بعد پست ہوگیا ہو۔ اس دوران مونیکا لیونسکی نے کچھ وقت کے لئے ان کے دماغ اور دل کو سکون دیا۔
اس انہوں نے مونیکا لیونسکی سے معافی بھی مانگی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد پوری زندگی اسی فیئر سے تولی جاتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ چیزیں نارمل نہیں ہوپاتیں۔ آپ کو فیصلہ کرنا یوتا ہے کہ آپ کیسے نارمل رہتےہیں۔ انہوں نے مونیکا لیونسکی کو صلاح دی کہ انہیں موو آن کرجانا چاہئے۔
بل کلنٹن نے کہا ہے کہ اس افیئر کے پبلک میں آجانے کے بعد ان کی شادی شدہ زندگی میں طوفان کھڑاہوگیا تھا۔ بل کلنٹن کی بیوی ہلیری کلنٹن (Hillary Clinton) ٹوٹ گئی تھیں۔ اسکینڈل کو پوری دنیا میں سرخیاں بٹورنے کے بعد ان کی حالت ایسی ہو گئی تھی کہ دونوں کو میرج کاؤنسلنگ کروانی پڑی تھی۔ کلنٹن نے بتایا کہ وہ دردناک لمحے تھے۔
بل کلنٹن کے اس اسکینڈل کی وجہ سے انھیں 1998 میں مواخذے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن وہ اس سے بچ گئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے امریکی صدر کی اپنی دوسری میعاد بھی پوری کی۔ اس سے پہلے انہوں نے مونیکا لیونسکی کے ساتھ تعلقات کے بارے میں 2018 میں بات کی تھی۔ اس وقت انہوں نے لیونسکی سے معافی مانگنے سے انکار کردیا تھا۔ اس بار اپنے انٹرویو میں انہوں نے ان کے تعلقات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ہے۔
1998 میں بل کلنٹن اپنی اہلیہ ہلیری کلنٹن کے سامنے مونیکا لیونسکی کے ساتھ اپنے مونیکا لیونسکی کے ساتھ اپنے تعلقات کی بات پر مکر گئے تھے۔ اس وقت ہلیری نے بھی ان کی بات پر بھروسہ بھی کرلیا تھا۔ کلنٹن نے انٹرویو میں کہا تھا کہ – ‘میں ہلیری کے پاس گیا تھا۔ ان کے پاس بیڈ پر قریب آکر بیٹھا۔ میں نے انہیں وہ سب کچھ بتایا جو واقعی ہوا تھا۔ یہ سب کیسے ہوا یہ بہت افسوسناک تھا۔ ہم ایک خراب مرحلے سے گزر رہے تھے۔ میں نے کہا کہ میں اپنے دفاع میں کچھ کہنا نہیں چاہتا۔ جو میں نے کیا ہے وہ قابل معافی نہیں ہے’۔
اس پر ہلیری کلنٹن نے انٹرویو میں کہا کہ میں یہ سب سن کر میں حیران رہ گئی۔ میں اس پر یقین نہیں کرپارہی تھی۔ میں ذاتی طور پر اس قدر پریشان تھا کہ میں کسی بھی بات پر یقین نہیں کرپارہی تھی۔
بل کلنٹن نے بتایا کہ سب سے شرمندہ کردینے والا لمحہ وہ تھا جب انہوں نے اسافیئر کی بات اپنی بیٹی چیلسیا کو بتائی۔ اس وقت چیلسیا کی عمر 18 سال تھی۔ کلنٹن نے کہا کہ یہ ہلیری کے سامنے سچائی کو قبول کرنے سے بھی زیادہ تکلیف دہ تھا۔
کلنٹن نے انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے مونیکا لیونسکی کے ساتھ اورل سیکس کیا تھا۔ اور یہ سب تناؤ کو کم کرنے کے لئے ہوا۔ ہلیری کلنٹن نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ اب ان کے پاس شاید کھونے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ اسی لئے وہ اس موضوع پر اتنی کھلی باتکررہے ہیں۔ 2016 میں ہلیری کلنٹن صدارتی انتخاب ڈونلڈ ٹرمپ سے ہار گئی تھیں۔