ناندیڑ:ڈی مارٹ کے قریب چوروں نے گھر میں گھس کر خاتون کی پٹائی کرکے زیورات لوٹ لئے

ناندیڑ: 10اکتوبر:(ورقِ تازہ نیوز) آج دوپہر ایک بجے کے قریب ایک چور نے ڈی مارٹ (مالیگاو ں روڈ) پرواقع ایک بینک ملازم کے گھر میں گھس کر اس کی بیوی کو بری طرح مارا پیٹا اور اس کے گلے سے کچھ زیورات چھین لئے۔موصولہ اطلاع کے مطابق آشیش دو¿ڑکے کا گھر ڈی مارٹ روڈ پر ہے۔ وہ مراٹھواڑہ گرامین بینک میں ملازم ہے۔

آج بروز منگل 10 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے کے قریب اس کی بیوی شوبھانگی گھر میں اکیلی تھی۔ اس وقت چاکلیٹی رنگ کی قمیض پہنے ایک 40 سالہ شخص نے شوبھانگی سے پوچھاکہ کیا یہ جادھو کا گھر ہے؟ اس موقع پر کوستوبھ سوریاونشی اور رکمنی بائی اندورکر وہاں موجود تھےں۔ یہ بتانے کے بعد کہ یہ جادھو کا گھر نہیں ہے، سوریہ ونشی اور اندورکر اپنے کاموں میں مصروف ہوگئیں۔ وہاں آنے والا 40 سالہ شخص زبردستی آشیش دوڑکے کے گھر میں گھس گیا اور دروازہ اندر سے بند کر دیا۔

دوڑکے کے کی بیوی شوبھانگی کو بری طرح مارا پیٹا گیا اور اس کے جسم پر پہنے ہوئے سونے کے زیورات لے کر فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس آفیسر، بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن سوریہ موہن بولنواد، کئی پولس اہلکار، لوکل کرائم برانچ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ زخمی شوبھانگی کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔

پولیس ٹیم فی الحال واقعہ کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے اور کتوں کی ٹیم کو بلایا گیا ہے۔ گھر میں بہت خون نظر آرہاتھا۔ پولیس علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔ اس میں سے ایک چاکلیٹ رنگ کی قمیض پہنے ہوئے شخص کو تلاش کیاجارہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading