ویڈیو : ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی حماس نے ایک اور اسرائیلی شہر "عسقلان” پر راکٹ حملے شروع کردیئے : اسرائیلی فوج ناکام : یہودی شہر سے بھاگنے پر مجبور

  1. حماس نے اسرائیلی شہریوں کو مقامی وقت پانچ بجے تک عسقلان شہر خالی کرنے کے کہا ہے۔ جب پانچ بجے کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی تو پھر یہاں میزائل حملوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
  2. تل ابیب میں لاپتہ امریکیوں کے رشتہ داروں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں۔
  3. سنیچر سے اسرائیلی فوج کے حملوں سے مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 830 سے زائد ہو گئی ہے۔
  4. امریکہ میں اسرائیلی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ حماس کے حملوں میں مرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد 1008 ہو گئی ہے۔
  5. حماس نے واضح کیا ہے کہ وہ لڑائی کے خاتمے تک مغویوں پر کوئی مذاکرات نہیں کریں گے۔ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر کے مطابق اس وقت حماس کی حراست میں 100 سے 150 تک اسرائیلی شہری موجود ہیں۔
  6. اس وقت غزہ اور اسرائیل پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم کو فون

امریکی صدر جو بائیڈن، نائب صدر کمیلا حارث اور دیگر اہم امریکی عہدیداران نے ابھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن ہاہو کے ساتھ آن لائن میٹنگ ختم کی ہے۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی کہ ان کی ٹیم کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اس وقت ’دہشتگردانہ حملے‘ اور ’براہ راست نئے اقدامات‘ سے متعلق بات ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ یہ گفتگو کی ہے کہ دشمن عناصر کو قابو میں رکھنے اور نہتے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل کی مدد کیسے کی جا سکتی ہے۔امریکی صدر اس تنازع پر قوم سے خطاب بھی کر سکتے ہیں۔

جنگی قوانین کی ہر صورت پاسداری کی جائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق پر کام کرنے والے ادارے نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اس تنازع میں یرغمال بنائے جانے والے تمام افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ مارٹن گرفتھس نے کہا کہ ہر دو فریقین سے ان کا یہ بہت واضح مطالبہ ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جنگی قوانین کی ہر صورت میں پاسداری کی جائے۔ وہ افراد جنھیں حراست میں رکھا گیا ہے ان سے انسانی سلوک کیا جائے۔ ان مغویوں کو بلاتاخیر رہا کیا جائے۔

اسرائیل کے شہر پر حماس کے حملوں کے باوجود اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری

اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے حماس کی طرف سے اسرائیلی شہر عسقلان کے لیے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے ایک منٹ بعد یہ پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں کہا گیا کہ وہ مسلسل غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔حماس نے اس سے پہلے اسرائیلی شہریوں کو جنوبی شہر عسقلان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔اسرائیلی فوج نے ٹیلیگرام پر یہ پیغام بھی شیئر کیا کہ عسقلان میں سائرن کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

اسرائیل کا جنوبی شہر عسقلان جہاں حماس نے ڈیڈ لائن کے بعد راکٹ حملے شروع کر دیے

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حماس کی مقامی وقت پانچ بجے تک اسرائیل کے جنوبی شہر کو خالی کرنے کی ڈیڈلائن ختم ہوتے ہوئے غزہ سے عسقلان پر راکٹ حملے شروع ہو گئے۔نمائندہ بی بی سی ایلس کڈی نے کہا ہے کہ انھوں نے ڈیڈلائن ختم ہونے کے وقت عسقلان میں دھماکوں کی آواز سنی ہے۔ تاہم ان کے مطابق ان راکٹ حملوں میں کوئی زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔ یہاں کے مقامی افراد کا کہنا ہے

عسقلان میں زخمیوں کی تفصیلات

ایلس کڈیجب ہم عسقلان میں اپنی رہائش گاہ سے جب واپس ایک پناہ گاہ میں آئے تو راکٹ حملوں کی آواز کے بعد اس وقت شہر میں سائرن مسلسل بج رہے تھے۔یہاں کے مکینوں کے لیے یہ طویل رات ہے کیونکہ حماس نے اسرائیل کے اس جنوبی شہر کو مقامی وقت کے پانچ بجے تک خالی کرنے کا کہا ہے۔ 30 سیکنڈز کے اندر یہاں دو میزائل حملے ہوئے جس کے بعد وہ لوگ فوراً واپس پناہ گاہ میں آ گئے جو باہر نکلے ہوئے تھے۔ہم یہاں شہر میں زخمیوں کے بارے میں تفصیلات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جو شیشے اور ملبے سے زخمی ہوئیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading