ناندیڑ:ڈاکٹر سید متین کا انتقال پر ملال

ناندیڑ (راست) شہر کے ایک سینیئر یونانی معالج ڈاکٹر سیّد خواجہ متین (ساکن نزد آفیسرز کالونی) کا کل رات 11:30 مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ یونانی علاج و معالجہ میں انہیں کافی مہارت حاصل تھی۔ وہ ڈاکٹر سید خواجہ عزیز الدین مرحوم سابق پروفیسر گورنمنٹ آیورویدک کالج ناندیڑ کے بڑے فرزند تھے۔ ان کی نماز جنازہ بروز چہار شنبہ بعد نماز ظہر مسجد عابدین نئی آبادی میں ادا کی گئی۔ اور تدفین متصل قبرستان میں ہوئی۔

نماز جنازہ میں عزیز و اقارب اور دوست احباب کے علاوہ ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم، سید خواجہ مبین (ایڈ منسٹریٹیو آفیسر گورنمنٹ ایورویدک کالج و ہاسپٹل، ناندیڑ) سید علی ،سید ولی کے بڑے بھائی تھے۔

پس ماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا، ایک لڑکی، چار بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں۔ ان کے انتقال پر یونانی ڈاکٹرز کی تنظیم ‘اِمپا’ نے تعزیتی قرارداد منظور کی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading