مہاراشٹر کی جانب بڑا خطرہ؛ اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم، این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تیار، 11 اضلاع میں ہائی الرٹ

ناگپور ۔ 9/ جولائی ۔ (ورق تازہ نیوز)ناگپور سمیت ودربھ کے علاقوں میں بارش نے شدید تباہی مچائی ہے۔ ودربھ میں بارش کے سبب بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ اس دوران ناگپور کے ضلع مجسٹریٹ ویپین اٹکر نے بتایا کہ ناگپور ضلع میں آج بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ اٹنکر نے کہا کہ اگر بہت زیادہ بارش ہوئی تو فوج کی مدد بھی لی جائے گی۔ ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں پوری طرح مستعد ہیں، اور فوجی جوان بھی الرٹ موڈ پر ہیں۔ اب تک 40 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔

اسی دوران آج بھی ناگپور میں شدید بارش کا انتباہ جاری ہونے کی وجہ سے اسکول بند رکھے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ضروری کام کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ صورتحال قابو میں ہے۔ودربھ کے کچھ اضلاع میں آج تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، جب کہ مشرقی ودربھ میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح مدھیہ مہاراشٹر (وسطی مہاراشٹر) میں بھی شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وسطی مہاراشٹر کے پہاڑی علاقوں (گھاٹ سیکشن) میں بہت شدید بارش کی پیش گوئی ہے۔ پُنے، ستارا، سانگلی اور کولہاپور اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

مرٹھواڑہ میں بھی آج موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر، جالنا اور بیڈ اضلاع میں آج شدید بارش کی پیش گوئی ہے، اور کچھ مقامات پر تیز آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

1 thought on “مہاراشٹر کی جانب بڑا خطرہ؛ اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم، این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تیار، 11 اضلاع میں ہائی الرٹ”

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading