ناندیڑ:11اکتوبر: (ورقِ تازہ نیوز) گبیا اور اس کے ایک ساتھی کو اورنگ آباد شہر کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے، جس کے لیے ناندیڑ پولیس نے انعام کا اعلان کیا تھا۔ ان کے خلاف انڈین ویپن ایکٹ اور مہاراشٹر پولیس ایکٹ کے تحت مکند واڑی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور وہ فی الحال مکند واڑی پولیس (اورنگ آباد)کی تحویل میں ہے۔ناندیڑ ضلع پولیس فورس نے آشیش ساپورے اور ربجیوت سنگھ عرف گبیادونوں ساکنان ناندیڑ کی اطلاع دینے پر انعام کا اعلان کیا تھا، جو کچھ دن پہلے شہر اور ضلع میں سماجی بے چینی پھیلا رہے تھے۔
اورنگ آباد کرائم برانچ کے سب انسپکٹر وشال بوڈکے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ستیش جادھو، پولس افسران سنجے سنگھ راجپوت، راہول کھرات، سندیپ رشینکر تاتیراو شنگارے اور سندیپ تائیڈے 10 اکتوبر کو گشت کر رہے تھے، اطلاع ملی کہ ناندیڑ ضلع کو مطلوب مجرم سڈکو ایریا میں گنیش لاج Exec.T.U کے کمرہ نمبر 201 میں مقیم ہے۔ اورنگ آبادپولیس نے تمام قانونی طریقہ کار کو مکمل کرنے کے بعد وہاں چھاپہ مارا۔ ربجیوت سنگھ عرف گنیا جسوندر سنگھ ٹوانہ (23سال) اور ناندیڑ سے تعلق رکھنے والے امیت سیش راو گوڈبولے (23سال) وہاں پائے گئے۔
ان کے پاس سے دو ملکی بندوقیں اور دو زندہ کارتوس ملے۔اس کے علاوہ موبائل، دو آتشیں اسلحہ، دو زندہ کارتوس اور فور وہیلر گاڑی نمبر ایم۔ ایچ۔ 26 بی۔ایکس 7744 قیمت 20 لاکھ 2 ہزار 500 روپے بھی برآمد ہوئی ۔ پولیس کانسٹیبل سدیپ تایدے کی شکایت پر ربجیوت سنگھ عرف گابیا جسوندر سنگھ ٹوانہ اور امیت سیش راو گوڈبولے کے خلاف انڈین آرمس ایکٹ کی دفعہ 3، 4، 25 اور مہاراشٹرا پولس ایکٹ 135 کے تحت مقدمہ نمبر 445/2023 مکندواڑی پولس اسٹیشن اورنگ آباد میںدرج کیاگیا ہے۔