ناندیڑ:30اگست:(ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑ لوکل کرائم برانچ نے بیرون ریاست کے ایک ٹرک ڈرائیور کو قتل کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔یہ کاروائی لوکل کرائم برانچ کے چیف دوارکاداس چکھلی کرکی رہنمائی میں انجام دی گئی ۔ان کے ریٹائرمنٹ کو اب صرف 62 دن باقی ہے۔ تفصیل کے مطابق ناندیڑ دیر دیہی پولیس اسٹیشن حدود میں ایک بیرون ریاست کے ٹرک ڈرائیور کو ٹرک لے جاتے ہوئے مارتلا کے قریب پٹرول پمپ کے پاس لوٹ کر قتل کر دیا گیا تھا
اس معاملے میں کوئی عینی شاہدیاگواہ نہیں تھا ا۔س لیے پولیس کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ اس کے مجرم کو تلاش کرنا تھاجس کی کوئی شناخت انکے پاس موجود نہیں تھی۔ لیکن ایل سی بی کے دستے نے پوری باریک بینی سے معاملے کی تفتیش کی اور ملزم سچن عرف بوبڑیا بابورا بھوسلے عمر 25 سال ساکن کروڈا تعلقہ قندہارحال مقیم تاڑ پانگری ضلع پربھنی کو حراست میں لیا ہے۔
جب اس سے پولیس نے پوچھ تاچھ کی تو ملزم نے اپنا اقبال جرم کر لیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کوناندیڑ دہی پولیس کے سپرد کر دیا گیا۔ اس کاروائی پر ایس پی کرشنا کوکاٹے ‘ایڈیشنل یس پی ابیناش کمار ‘ڈاکٹر کھنڈے راو¿ دھرنے نے پی آئی چکھلی کر ‘معاون پی آئی روی ‘سچن سونو نے ‘ پولیس عملدار گنڈے کر ‘ گنگادھرکدم ‘بالاجی تیلنگ ‘ روپیش داسرواڑ‘ دیوا چوہان وہ دیگر ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔