ناندیڑ:30اگست:(ورقِ تازہ نیوز) چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو زمین کے تنازعے پر قتل کر دیا ہے ۔اس معاملے میں دیگلور کے فرسٹ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو چار دن کے لیے پولیس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے ۔دےگلور تعلقہ کہ ہنومان مندر کے پاس ہپرگا گاو¿ں میں یہ بھیانک واردات 28 اگست کی شب رات نو بجے کے درمیان رونما ہوئی۔ گنگا منی سنجے نکاوار اس خاتون کی شکایت کے مطابق 28 اگست کو اس کے شوہر اور ساس گھر میں موجود تھے شب ساڑھے آٹھ بجے ان کا دیور وینکٹ بسونت نکاوار عمر 32 سال گھر میں آیا اور اس نے فریادی کے شوہر سنجے نکا وار سے کہا کہ تمہارے پاس زائد زرعی زمین ہے جو مجھے واپس دی جائے۔ اس بات پر دونوں بھائیوں میں تنازعہ ہوا اور اس کے بعد چھوٹا بھائی اپنے گھر کی طرف روانہ ہو گیا کچھ دیر بعد اپنے چھوٹے بھائی کو سمجھانے کے لیے اسکے گھر کے لیے روانہ ہو گیا۔ اس وقت سنجے نکاوار کو اس کے چھوٹے بھائی وینکٹ نے مندر کے سامنے زمین پر گرا دیا اور سینے پر بیٹھ کر اس سے پتھر سے کچل کر قتل کر دیا ۔29 اگست کی شب رات دو بجے بسونت ونکٹ بسونت کے خلاف اپنے بھائی کو قتل کرنے کا جرم درج کیا گیا۔ دیگلور کے پولیس انسپکٹر سنجے گورو کی قیادت میں پولیس نے وینکٹ بسونت نکاوار کو گرفتار کر لیا اس معاملے کی تفتیش پی ایس ائی روی منڈے کر لررہے ہیں ۔آج 30 اگست کو بڑے بھائی کے قاتل چھوٹے بھائی کو دیگلور کے فرسٹ جوڈیشل مجسٹریٹ کیعدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر پولیس کی درخواست پر ملزم وینکٹ کو چار دن یعنی دو ستمبر تک پولیس کسٹڈی میں روانہ کر دیا گیا۔
عالمی کپ کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کرکٹ شیدائیوں کو ہو رہی پریشانی
نئی دہلی :ایک طرف آج ایشیا کپ کا افتتاح پاکستان بمقابلہ نیپال میچ سے ہو گیا ہے، اور دوسری طرف ہندوستان میں 5 اکتوبر سے ہونے والے عالمی کپ ٹورنامنٹ کے لیے ٹکٹ کی بکری بھی جاری ہے۔ بی سی سی آئی کے ذریعہ طے کردہ اصولوں کے مطابق الگ الگ تاریخوں پر الگ الگ میچوں کے ٹکٹ مل رہے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 14 اکتوبر کو ہونے والے میچ کو لے کر ناظرین میں سب سے زیادہ جوش ہے۔ اس میچ کے ٹکٹ کچھ ہی دیر میں فروخت ہو گئے۔ حالانکہ یہ صرف پہلا راو?نڈ ہے اور ناظرین کو دوسرے راو?نڈ میں ٹکٹ خریدنے کا موقع ملے گا۔اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ٹکٹ خریدنے کا کرکٹ شیدائیوں کا تجربہ کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا۔ لگاتار ویب سائٹ کریش ہونے سے وہ کافی پریشان ہوئے۔ یک روزہ عالمی کپ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جمعہ یعنی 25 اگست سے شروع ہوا تھا۔ پہلے دن شروعاتی کچھ گھنٹے کرکٹ شیدائیوں کے لیے پریشان کن رہے کیونکہ ٹکٹ فروخت کرنے کے لیے طے کردہ آفیشیل ویب سائٹ شروع ہوتے ہی ٹھپ ہو گئی۔ ویب سائٹ 35 سے 40 منٹ تک کام نہیں کرنے کے سبب کرکٹ شائقین کو ٹکٹ بک کرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ صورت حال اب بھی برقرار ہے۔ یعنی اب بھی کرکٹ شیدائیوں کو ٹکٹ بکنگ کے وقت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کرکٹ شیدائی ویب سائٹ کے لگاتار کریش ہونے سے پریشان ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کے میچ کا ٹکٹ خریدنے میں بھی ناظرین کو بے انتہا پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنا غصہ ظاہر بھی کیا۔ ٹکٹ بکنگ کرنے میں پریشانی ہونے کے بعد کرکٹ شائقین نے آئی سی سی، بی سی سی آئی کو ٹیگ کر کے ٹوئٹ کیے اور ٹکٹ نہیں ملنے پر ناراضگی ظاہر کی۔واضح رہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے ہند-پاک مقابلے کے لیے اب 3 ستمبر کو دوسرے راو?نڈ کی بکنگ ہوگی۔ اس دوران کرکٹ شائقین کے پاس بچے ہوئے ٹکٹ خریدنے کا موقع رہے گا۔ اس بات کی جانکاری نہیں مل پائی ہے کہ ہندوستان کے مقابلوں کے لیے کتنے ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے رکھے گئے تھے، اور کتنے ٹکٹ دوسرے راو?نڈ کے لیے مختص ہیں۔ 29 اگست کو ہندوستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے جب ہند-پاک مقابلے کے لیے پہلے راو?نڈ میں ٹکٹ کی بکری شروع ہوئی تو ایک گھنٹے کے اندر ہی سبھی ٹکٹ فروخت ہو گئے تھے۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے بی سی سی آئی کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ منگل کے روز صرف ان کرکٹ شائقین کو ٹکٹ ملے جن کے پاس ماسٹر کارڈ ہے۔ ایک کرکٹ شیدائی کو صرف دو ٹکٹ خریدنے کی ہی اجازت تھی۔ ٹکٹ فروختگی کا عمل شروع ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر سبھی ٹکٹ فروخت ہو گئے۔