ناندیڑ:ٹرک سمیت 51بیل پکڑے گئے‘دو افراد گرفتار

ناندیڑ:28ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز) تیلنگانہ ریاست کو ذبحہ کیلئے منتقل کئے جارہے بیلوں کے ٹرک کو پولس نے ضبط کیا ہے ۔جس میں 51بیل تھے جن میں 9بیل مردہ پائے جانے کی اطلاع ملی ہے۔اس معاملے میںدو افراد کوگرفتار کیاگیا ہے جبکہ دیگر افرادفرار ہوگئے ہیں۔ گزشتہ سہ پہر مانڈوی پولس نے پیٹرولنگ کے دوران سنگوڑا پھاٹہ کے پاس سے ٹرک ضبط کیا ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش سے بیلوں کاٹرک تیلنگانہ منتقل کیاجارہاتھا ۔ پولس نے اس معاملے میں گﺅہتیا قانون کے تحت مقدمہ درج کردیاہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading