ناندیڑ:21 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑشہرمیں4 اگست کوویکی رام چوہان نامی نوجوان کوقتل کیاگیاتھا۔اس معاملے میں وزیر آبادپولس نے کل دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے عدالت مں پیش کرنے پرانھیں 24 اکتوبر تک پولس کسٹڈی میں بھیج دیاگیا ہے ۔20 اکتوبر کواسی معاملے مں مزید ایک ملزم کو پہلے ہی 26 اکتوبر تک پولس کسٹڈی دی گئی ہے ۔ویکی چوہان قتل معاملے میں اب تک 10 ملزمین کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے۔لیکن ابھی بھی کئی ملزمین پولس کی گرفت سے دور ہے ۔
4 اگست کوشہر کے بائے پاس روڈ پر ویکی رام چوہان نامی کوقتل کردیاگیاتھا ۔ ویکی بھی عادی مجرم تھا اسلئے گینگ وار میں اسکا قتل کیا گیا ہے ۔ کیونکہ اب تک دس ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور ہنوز کئی ملزمین کی گرفتاری ہوگی ۔ لوہا سے ا یک لڑکے کو جبراً بھگاکر لانے والے ویکاس سبھاش ہٹکر سابقہ فوجی کو ایل سی بی کے پی آئی دوارکا داس چکھلی کر فائرئنگ کرکے گرفتار کیا تھا ۔جس گاڑی میں لڑکے کو لایاگیاتھا اسی میں ویکی چوہان کی نعش کو رکھ کر سارے گاوں میں گھومایاتھا ۔ جیل میں قید ہٹکر کو ائیرپورٹ پولس نے حوالگی درخواست پر ویکی چوہان قتل معاملے میں ایل سی بی کے سپرد کیا ہے ۔اسے عدالت میں پیش کیاگیااور قتل معاملے میں 26 اکتوبر تک پولس کسٹڈی ریمانڈ دیاگیا ہے ۔گرفتار ہٹکراس معاملے کا 8واں ملزم ہے۔وزیر آباد پولس نے 20اکتوبر کوویکی چوہان قتل کی ساز ش میں ملوث رام سداشیو جادھو اااور تشار عرف بھوریا مانے کو بھی گرفتار کیاگیا ۔آج 21اکتوبر کو پی آئی سنجے ننورے نے دونوں ملزمین کوعدالت میں پیش کیا اور انھیں 24 اکتوبرتک پولس کسٹڈی دی گئی ہے۔ا س طرح قتل کیس میں دس ملزمین کی گرفتاری عمل میںآچکی ہے