ناندیڑ:20اپریل (ورق تازہ نیوز) جن ووٹرس نے رائے دہی کرتے وقت جن افراد نے ای وی ایم مشین کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پروائرل کی ہے اس معاملے کو انتخابی محکمہ نے سنجیدگی سے لیا ہے اور جلد ہی ان افراد کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔ کیونکہ رائے دہی کاعمل خفیہ ہوتا ہے جبکہ ای وی ایم مشن پر موجود کوڈ نمبر بھی وائر ہونا سنجیدہ بات ہے ۔ووٹ کاعمل خفیہ ہے اورآ پ کس پارٹی یا کس امیدوار کو دے رہے ہیں اسکے کچھ اصول و ضوابط ہوتے ہیں جس پر عمل کرنا لازمی ہے ۔ لیکن کچھ ووٹرس نے جوش و جذبہ کامظاہرہ کرتے ہوئے اس خفیہ عمل کی خلاف ورزی کی ہے ۔
کیونکہ رائے دہی کے دہی کچھ ہی دیر بعد کئی افراد بالخصوص سیاسی جماعتوں کے لیڈران ‘ کارکنان نے سوشل میڈیا پرای وی ایم مشین کا بٹن دباتے وقت اپنی تصویروائر ل کی ہے ۔حالانکہ اس تصویر میں انکا چہرہ نظر نہیں آرہاہے ۔مگراپنے سیاسی قائدین ‘ پارٹی کارکنان کو بتانے کی کوشش کی گئی کہ انھوں نے کسے ووٹ دیا ہے اور عوام کو بھی یہ بتانے کی کوشش کی گئی کہ انھیںکس پارٹی کو ووٹ دینا ہے ۔ اس طرح یہ امیدوار کی تشہیر ہی سمجھا جارہا ہے جبکہ رائے دہی سے دو دن قبل ہی تشہیری پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ انتخابی محکمہ کو اس تعلق سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر انھوں نے سنجیدگی سے توجہ دی ہے ۔ا سلئے اب پولس محکمہ کے سائبرسیل سے ربط قائم کرکے ان افراد کے بارے میں پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی جنہوں نے سوشل میڈیا پر اس طرح کی تصاویر کس مقصد کیلئے وائرل کی ہے اور اندرون کچھ دنوں میں ان افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج ہونے کا امکان ہے ۔
حالانکہ کچھ افراد نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ سے ان تصاویر کوحذف کردیا ہے لیکن سائبربرانچ سے اسکی معلومات مل سکتی ہے ۔