ناندیڑ:20اپریل (ورق تازہ نیوز)16۔ناندیڑ لوک سبھا الیکشن کے 18اپریل کورائے دہی کا عمل مکمل ہونے کے بعد حلقہ کی تمام الیکٹرونک ووٹنگ مشین (EVM) کو شہر کے پالی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ کے اسٹرانگ روم میں حفاظت کے لئے رکھاگیاہے ۔انسٹی ٹیوٹ کے مکمل احاطہ میں مشینوں پر نگرانی رکھنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کئے گئے ہیں اور پولس چوبیس گھنٹے پہرہ دے رہی ہے ۔
البتہ ناندیڑ لوک سبھاحلقہ کے 14امیدواروں کے علاوہ کسی بھی شخص کوان مشینوںں کو دیکھنے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ اسٹرانگ روم ک چاروں جانب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کی وجہ سے اسٹرانگ روم کے اندر یا باہر کی کسی بھی چیز کو کیمرے میں بند کیاجارہا ہے ۔ ضلع کلکٹر کی نگرانی میں تمام مشینوں کو اسٹرانگ روم میں پہونچایاگیاتھا ۔
مشینوں کی گنتی کی گئی تھی اور ساری کاروائی خو د ضلع کلکٹر کی موجودگی میں عمل میںآئی تھی ۔ ووٹوں کی گنتی 23مئی 2019 کو صبح آٹھ بجے شروع ہوگی تب تک عوام کو صبرکرنا ہوگا ۔ البتہ الیکشن کے بعد امیدوار اپنے ووٹوں کی گنتی میں مصروف ہیں ۔ناندیڑ حلقہ میں اسبار 11لاکھ 19ہزار 116ڈالے گئے جبکہ جملہ ووٹ17لاکھ 17ہزار825 ہیں ۔
جبکہ 2014ءکے چناو میں جملہ 10 لاکھ 13 ہزار296 ووٹرس نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیاتھا ۔ ا س بار جملہ 65.15 فیصداور2014میں59.91 فیصد پولنگ ہوئی تھی ۔