ناندیڑمیں ہیکر نے اے ٹی ایم سے نقد10ہزار روپے نکال لئے

ناندیڑ:30اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)خود کو بینک کے ملازمین بتاکر بینک صارف کو موبائل فون پرکال کرکے انکے اے ٹی ایم کا پن نمبر پوچھ کرانکے اکاو¿نٹ سے رقم نکالنے کے واقعات میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے ۔ا س طرح کی دھوکہ دہی کی وارداتوںسے بینک صارفین کافی پریشان ہیں مگر بینک حکام ابھی تک اس طرح کی چوری کی وارداتوں پر قابو پانے میں پوری طرح ناکام ہے ۔شہر میں اس طرح کی تازہ ترین واردات رونما ہوئی جس میں ایک گاہک کے بینک اکاو¿نٹ نے ہیکرنے نقد 10ہزار روپے نکال لئے ۔ تفصیلات کے مطابق قدیم شہر کے دیگلورناکہ کے شہری (نام خفیہ رکھاگیاہے)کا ناندیڑ کے بالاجی مندر کے علاقہ میں واقع پنجاب مہاراشٹر کوآپریٹیو بینک ( پی ایم سی) میں سیوئنگ اکاو¿نٹ ہے ۔30اکتوبر کو کل شب تقریبا 12بجکر8منٹ پر انکے اسی سیوئنگ اکاو¿نٹ سے ناندیڑ سے دس ہزار روپے نکالے گئے ۔آ ج صبح جب اس گاہک کو انکے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر دس ہزار روپے نکالے جانے کا میسیج آیاتو وہ حیران ہوگئے ۔انکا اے ٹی ایم کارڈ انکے پاس موجود تھا اسکے باوجود اکاو¿نٹ سے دس ہزارروپے نکالے گئے ۔یہ میسج دیکھ کر وہ فوراً پی ایم سی بینک میں پہنچے اوررقم نکالے جانے کے بارے میں پوچھ تاچھ کی ۔جس پر بینک انتظامیہ نے اُن سے کہا کہ کل شب تقریبا 12بجکر8منٹ پر ناندیڑ کے ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم سے انکے اکاو¿نٹ سے دس ہزار روپے نکالے گئے ہیں ۔لیکن اس گاہک نے بینک انتظامیہ کوبتایاکہ انھوں نے یہ رقم نہیں نکالی ہے۔ اسکے بعد گاہک نے وزیرآباد پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے انھیں ایک درخواست دیتے ہوئے معاملے کی تفتیش کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ بینک انتظامیہ کا کہنا ہے پولس میںشکایت درج ہونے کے بعد وہ پولس کا مکمل تعاون کریںگے ا۔ پولس کا کہنا ہے کہ ایچ ڈی ایف سی بینک کے متعلقہ اے ٹی ایم سے سی سی ٹی وی فوٹیج نکالیں گے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کس فرد نے اکاو¿نٹ سے رقم نکالی ہے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد ہی پورے معاملے کاخلاصہ ہوگا ۔لیکن جدید ٹیکنالوجی کے دور میں لوگوں کے بینک اکاو¿نٹ پوری طرح محفوظ نہیں رہے ہیں ۔ اے ٹی ایم کارڈ کے بغیر ہی کسی کے اکاو¿نٹ سے رقم نکالنا ناقابل یقین بات ہے ۔

Leave a comment