آنکھوں میں مرچ پاوڈر ڈال کرنقدرقم‘موبائل فون چھین لیا
ناندیڑ:5 نومبر(ورق ِتازہ نیوز)ناندیڑدیہی پولس اسٹیشن حدود کے پدمجا سٹی کے قریب ایک شخص کو روک کرلٹیروں نے موبائیل فون چھین لیا ۔ جبکہ مدکھیڑ شہر میں ایک شخص کی آنکھوں میں مرچی پاو¿ڈر ڈال کرنقد رقم جبراًچھین لی گئی ۔ دونوں واقعات کی تفصیل یوں ہے کہ ناندیڑ دیہی پولس اسٹیشن حدود کے پدمجا سٹی کے قریب اہلیابائی ہولکر پتلہ کے پاس روڈسے فریادی بھگوان سنبھاجی کھیروڈے عمر 53 سال ساکن کانتی نگر اسرجن ناندیڑ 3نومبر کوشب ساڑھے آٹھ بجے جارہاتھا اس وقت دو نامعلوم افراد نے انھیں روک دیا اور شرٹ سے سیمسنگ کمپنی کا چھ ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا ۔اسکے بعد دونوں لٹیرے فرار ہوگئے ۔ فریادی نے دیہی پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے لوٹ مار کی شکایت درج کروائی ۔تعزیرات ہند کی دفعات 392‘ 341‘504‘34کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ مدکھیڑ پولس اسٹیشن ذرائع کے بموجب فریادی امرسوپان ہٹکر عمر 27 سال 4نومبر کوشام پانچ بجے شیواجی نگر مدکھیڑ میں سڑک سے جارہے تھے کہ اس وقت ملزم نے انکی آنکھوں میں مرچی پاو¿ڈر ڈال کر فریادی کے جیب سے نقد پانچ ہزار روپے چھین لئے ۔ فریادی کی شکایت پر پولس نے لوٹ مار کامقدمہ درج کیا ہے ۔