کنٹور:5 نومبر(ورق ِتازہ نیوز)بیوی کے کردار پر شک و شبہہ کرکے شوہر نے اسکا گلا گھونٹ کرقتل کردیا یہ واردات نائیگاو¿ںتعلقہ کے موضع راہیر میں 3نومبر کو رونما ہوئی ۔ سپنا عمر 20سال کی شادی پنڈلک پلیواڑ ساکن نائیگاو¿ ں کے ساتھ ہوئی تھی ۔لیکن شوہر کو شادی کے بعدسے ہی اپنی بیوی کے کردار پر وشک وشبہ تھاا سی بات پرد ونوں میں ہمیشہ بحث وتکرار ہوتی تھی ۔لیکن پنڈلک کے دل میںبیوی کے تعلق سے شک وشبہ بیٹھ گیاتھا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سپناکو قتل کردیا ۔ 3نومبر کوشام ساڑھے پانچ بجے موضع راہیر میں پنڈلک پلیواڑ نے اپنی بیوی سپنا کاگلاگھونٹ کرقتل کردیا ۔اس معاملے میں فریادی سریکھا عمر 45سال کی شکایت پر قاتل شوہر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302کامقدمہ درج کردیاگیا ہے۔ اے پی آئی مرے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔