ناندیڑمیں بھی ہجومی تشدد کی وارات‘تین افراد پر حملہ ‘سید حاجی شدیدزخمی

ناندیڑ :6 جولائی۔(ورق تازہ نیوز)گزشتہ روز سوگاوں میں لوگوں نے بیلوں کو منتقلی کررہے ٹیمپو کو پکڑا تھا اس معاملے میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

ہجوم نے ٹیمپ میں سوار افراد پر حملہ کرکے انھیں جان سے مارنے کی کوشش کی جس میں ایک مسلم نوجوان کوگہری چوٹ لگی جس کے سر میں چھ ٹانکے لگے ہیں ۔بیلوں کی منتقلی کے معاملے میں تین افراد ملزمین ہیں جن میں دو افراد کو پولس نے عدالت میں پیش کیا ہے انھیں 8 جولائی تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں رکھاگیا ہے ۔دریں اثناءہجوم کے خلاف بھی مارپیٹ کا مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

کل کچھ افراد نے ایک ٹیمپو پکڑاتھا جس میں 20 مویشی تھے۔ ان جانوروں کوسید حاجی علی سید خورشید علی کی جگہ میں منتقل کیاجارہاتھا۔جس وقت ہجوم نے ٹیمپو کو پکڑا پولس کو مطلع کئے بغیر ہی ہجوم نے ٹیمپو ڈرائیور گجانن وٹھل رو تیلنگ ‘کلینر شیخ محسن شیخ ستار اور سید حاجی کی زبردست پٹائی کردی ۔

سید حاجی کے سر میں گہری چوٹ لگنے سے انھیں چھ ٹانکے لگے ہیں . پولس کو بھی اطلاع ملتے ہی وہ بھی جائے واردات پر پہنچ گئی جس کی وجہہ سے یہ تینوں افراد ہجوم کی مزید مارپیٹ سے بچ گئے ورنہ ناندیڑمیں بھی گائے کے نام پر کسی کی جان بھی جاسکتی تھی ۔

ٹیمپو ڈرائیور گجانن وٹھل کی شکایت پر مارپیٹ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے ۔جبکہ لمب گاوں پولس اسٹیشن کے انسپکٹر پرکاش شیڑکے کی شکایت پر مویشیوں کی منتقلی کے معاملے میں سید حاجی ‘ ڈرائیور تیلنگ اور شیخ محسن کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ جس وقت پولس نے بیلوں کو تحویل میں لیا تب تک ایک بیل کی موت ہوچکی تھی ۔ آج 6جولائی کو پی ایس آئی گنیش گوٹکے‘ معاون انسپکٹر کامڑے وپولس ملازم پرکاش نے گرفتار دو افراد کو عدالت میں پیش کیا ۔سرکاری وکیل جیوتی اینگڑے نے معاملے تفتیش کیلئے ملزمین کو پولس کسٹڈی ریمانڈ میں دینے کامطالبہ کیاجبکہ ملزمین کے وکیل ایڈوکیٹ ادریس نے اسکی مخالفت کی۔جج فُلجھڑکے نے بحث کے بعد ڈرائیور وٹھل راو تیلنگ اور کلینر شیخ محسن کو دو یوم کی پولس کسٹڈی میں رکھنے کاحکم دیا ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading