
ناندیڑ:یکم ستمبر(ورق تازہ نیوز) ہرسال کی طرح امسال بھی یکم محرم الحرام 1441 ہجری مطابق یکم ستمبر 2019 بروز اتوار کوسیدناو مرشدنا حضرت حبیب حسن بن العیدروس ؒ کا 107 واں عرس شریف شروع ہوا ۔
آج اتوار کوبعد نماز عصر جلوس صندل مبارک خانقاہ عیدروسیہ عرب گلی ناندیڑ سے نکل کر صرافہ بازار‘برقی چوک بامبے مرکنٹائل بینک سے ہوتا ہوا درگاہ حضرت ممدوح بڑ ی درگاہ گاڑی پورہ پہونچا ۔ جلوس صندل حضرت حبیب مجتبیٰ جعفر بن احمد العیدروس کی نگرانی و رہنمائی میںنکلا ۔ بعد نماز مغرب مراسم صندل مالی انجام پائے ۔اس موقع پر معتقدین مقامی و بیرونی کی کثیرتعداد موجود تھی ۔بروزپیر 2ستمبر 2محرم الحرام کو صبح آٹھ بجے ختم قرآن ودعا مقرر ہے۔

