ناندیڑ: 15جنوری(ورق تازہ نیوز)شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔بڑے پیمانے پر گاڑی چوری کرنیوالی ٹولیاں شہر واطراف واکناف کے علاقوں میں سرگرم نظرآرہی ہے۔ پولس کی گرفت سے دور ان ٹولیوں کے حوصلے کافی بڑھ گئے ہیں۔شہر میں مزید تین وارداتیں رونما ہوئی ہیں جس کی متعلقہ پولس اسٹیشنوں میںشکایت درج کروائی گئی ہے ۔ اتوارہ پولس اسٹیشن حدود کے برکت پورہ ٹیپوسلطان روڈ اورر قدیم مونڈھاسے دو گاڑیاںچوری ہوئی ہیں ۔فریادی سہیل احمدبشیر احمد ساکن برکت پورہ ٹیپوسلطان روڈ ناندیڑ کے مطابق 10 جنوری کو شب نو بجے انھوں نے مکان کے سامنے موٹرسائیکل نمبر MH 26-M- 3871 کھڑی کی تھی۔اسی شب نامعلوم افرادنے بائیک چوری کرلی ۔ دوسرے دن صبح پانچ بجے فریادی کو گاڑی چوری کا پتہ چلا ۔انھوں نے اتوارہ پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے اسکی شکایت درج کروائی ہے ۔دفعہ 379کے تحت جرم درج کیاگیا ہے۔ پولس ملازم واکڑے مزید تفتیش کررہے ہیں۔موٹرسائیکل چوری کی ایک اور واردات قدیم مونڈھا میں ٹرانسپورٹ کے سامنے رونما ہوئی ۔ 9جنوری کوشب سات بجے قدیم مونڈھا میں گوداوری ٹرانسپورٹ کے سامنے سے فریادی بالا صاحب پتنگے کی موٹرسائیکل نمبر MH 26-B.A- 2322 کو چوری کرلیاگیا ۔گاڑی کی قیمت 25ہزار روپے بتائی جارہی ہے ۔اتوارہ پولس نے نامعلوم چور کے خلاف دفعہ 379کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
٭شہر کے سیڈکو علاقہ سے گزشتہ دنوں موٹرسائیکل چوری کی واردات رونما ہوئی۔3جنوری کو شب سات بجے سیڈکو مین منجو ڈی ۔جے دوکان کے سامنے بجاج پلاٹینا کمپنی کی موٹر سائیکل نمبر MH 26-Bk- 6713 کوفریادی ہرچرن سنگھ نے کھڑا کیاتھا ۔لیکن کچھ دیر بعد کسی نے گاڑی چوری کرلی ۔کل اس معاملے میں نامعلوم چور کے خلاف فریادی کی شکایت پر مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔